ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈ چیمپئن انگلینڈ نے ٹرافی جیتنے کے 4 روز میں ہیحیران کن کام کردیا،ادھر آسٹریلین فیلڈر نے بھی ایسی فیلڈنگ اور کیچ کیا کہ سب حیران رہ گئے۔کرکٹ کا تیز ترین گلوبل ایونٹ ٹی 20 ورلڈکپ ضرور ختم ہوا لیکن کرکٹ کی سنسنی خیزی اور غیریقینی بدستور ہے۔
ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے۔انگلش ٹیم نے کینگروز کو جیت کے لئے 288 رنزکا ہدف دیا ہے لیکن یہ ایسے ہی نہیں بن گئے،میچ شروع ہوا تو 66 کے اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔جیسن رائے 6،فل سالٹ 14،جیمز ونس 5 اور سام بلنگز 17 کرسکے،فٹنس بحالی کے بعد واپسی کرنے والے ڈیوڈ ملان کا دن تھا،انہیں پہلے کپتان جوس بٹلر نے 29 اور آخر میں ڈیوڈ ویلی نے 34 رنزکی اننگ کے ساتھ مدد دی جو کافی رہی،ملان نے شاندار سنچری کی۔انہوں نے1334 رنزکی اننگ کھیلی۔انگلینڈ نے 9 وکٹ پر 287 رنزبنائے۔ایڈم زمپا نے 55 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
ادھر اسی میچ میں آسٹریلین فیلڈر آشٹن اگر نے ناقابل یقین کیچ پکڑا،ایک ہی ایکشن میں کیچ لیا،میدان سے باہر فضا میں ہوتے ہی اسے واپس میدان میں ڈالا اور پائوں باہر جمادیئے۔