| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ کے تاریخی سیمی فائنل سے قبل افغان کپتان راشد خان کو سزا

ٹرینیڈاڈ،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ کے تاریخی سیمی فائنل سے قبل افغان کپتان راشد خان کو سزا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل سے چند گھنٹے قبل افغانستان کرکٹ کپتان کو بڑا جرمانہ۔سزا سنادی گئی۔تاریخی سیمی فائنل کے آغاز میں اب کچھ ہی گھنٹے باقی ہیں۔

راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے ساتھی کھلاڑی جنت کریم کی جانب بیٹ پھینک دیا تھا کیونکہ وہ دوسرا رنز لینے کیلئے نہیں مڑے تھے۔یہ واقعہ افغانستان بیٹنگ کے 20 ویں اوور میں پیش آیا تھا۔

اب کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی نے راشد خان کو سرزنش کی ہے اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ جاری کردیا ہے۔

افغانستان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل پہلی بار کھیل رہا ہے۔جمعرات 27 جون کی صبح ساڑھے 5 بجے جنوبی افریقا سے مقابلہ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *