چٹا گرام ،کرک اگین رپورٹ
Getty images
چٹا گرام میں افغانستان کا راج۔بنگلہ دیش کو مسلسل دوسری شکست۔3 ایک روزہ میچز کی سیریز بھی جیت لی۔0-2 کی ناقابل شکست برتری۔ون ڈے کی تیسری بڑی جیت۔
ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں افغانستان ٹیم نے کئی ریکارڈز بھی قائم کئے۔36 اوورز میں 256 رنز کی شراکت بنائی
اوپنرز نے کمال کیا۔رحمان اللہ گرباز 145 اور ابراہیم زردان نے 100 رنز بنائے۔اس کے بعد ایک برا بھی ہوا۔افغانستان نے اپنی 9 وکٹیں 14 اوورز میں صرف 75 رنز میں گنوادیں۔اننگ 9 وکٹ پر 331 رنز پر رکی۔مجیب،حسن،شکیب اور مہدی نے 2,2 وکٹیں لیں۔
بنگلہ دیش کی جوابی اننگ بوگس تھی۔25 کے قلیل اسکور پر 3 ٹاپ آرڈر اور 72 اسکور تک 6 ٹاپ وکٹیں اڑگئیں۔کپتان لٹن داس کے 13 اسکور تھے
شکیب الحسن 25 کرسکے۔مشفیق الرحیم نے مزاحمت کی۔ان کے ساتھ مہدی حسن 25 رنز کے ساتھ کھڑے ہوسکے۔169پر 8 ویں وکٹ گری
افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی اور مجیب الرحمٰن نے،3 3 وکٹیں لیں۔
بنگلہ دیش کی 9 ویں وکٹ 44 ویں اوور میں 189 رنز پر گری تو اننگ ختم ہوگئی۔عبادت حسین بیٹنگ کے لئے نہ آئے۔یوں بنگلہ دیش 142 رنز کے بڑے مارجن سے جیت گیا۔یہ ون ڈے ہسٹری میں رنز مارجن کے اعتبار سے تیسری بڑی جیت ہے۔