بنگلورو،کرک اگین رپورٹ
Image by BCCI
افغانستان کاش کے قریب تر،بھارت کیخلاف زبردست مزاحمت،سنسنی خیز میچ ٹائی ہوگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان کا بھارت کو اچھا جواب لیکن افغانستان بھارت کے خلاف تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل آسانی سے جیت سکتا تھا لیکن نہیں جیتا،سنسنی خیز میچ ٹائی ہوگیا۔بنگلورو میں کھیلے گئے 3 میچزکی سیریز کے آخری میچ میں جب بھارت کی 4 وکٹیں 22 پر گرچکی تھیں اور روہت شرما کے سوا کوئی تجربہ کار بیٹر نہیں تھا،ایسے میں حد سے حد بھارت کو 185 تک محدود کیا جانابنتا تھا۔حتیٰ کہ اگر 199 سے نیچے کیا ہوتا تو آج بھارت میں افغانستان جیت چکا ہوتا لیکن نہیں،اس کی وجہ کیا ہے۔
اس کی 2 اہم وجوہات ہیں۔ناقص کپتانی،کمزور فیلڈنگ اور اوور کانفیڈنس۔22 کے اسکور پر بھارت کی 4 وکٹیں گرانے والی افغان ٹیم نے فرض کیا تھا کہ وہ جیت گئے ہیں،مزید محنت کی ضرورت نہیں ہے۔افغانستان والے اب کاش کاش کریں گے۔
بھارت نے روہت شرما کے69 بالز پر 121 اور رنکو سنگھ39 بالز پر 69 اسکور کے ساتھ بیچ مندھار سے اپنے گاڑی نکال لی۔فرید خان نے 20 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں،افغانستان کا کوئی بھی بائولر دونوں کی شراکت نہ توڑ سکا جو 190رنز کی ناقابل شکست شراکت بناگئے۔
جواب میں افغانستان نے سخت مقابلہ کیا۔11 اوورز میں 93 رنز کی شراکت بنائی۔دونوں اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابرہیم زردان نے 50,50 رنزبنائے۔محمد نبی نے 16 بالز پر 34 رنزبناکر آخر تک امید رکھی لیکن اصل امید گلبدین نائب سے تھی جو آخری اوور تک موجود تھے،18 رنز درکارتھے کہ پہلی بال پر چوکا لگاکر امیدیں روشن کیں۔پھر ایک وقت آیا کہ روہت شرما،بھارتی فینز اور ٹیم کو سانپ سونگھ گیا،پھر 3 بالز پر 11 رنزباقی تھے۔پھر 2 بالز پر5 اور 1 بال پر 3 رنز تھے۔پھر 2 رنز بن گئے،میچ ٹائی ہوگیا۔
گلبدین نائب 23 بالز پر 55 رنزکے ساتھ ناقابل شکست لوٹے۔افغانستان نے اگر زیادہ رنزنہ بنوائے ہوتے تو یہ میچ کب کا جیت چکا ہوتا لیکن میچ ٹائی ہوگیا تھا۔اب سپر اوور میں میچ کا فیصلہ ہوگا۔