کابل،کرک اگین رپورٹ
افغانستان کرکٹ شیڈول میں تیزی،45 روز میں 2 ممالک کے خلاف2 ٹیسٹ،6 ون ڈے،6 ٹی 20،پی ایس ایل سےٹکرائو ہوگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان کرکٹ بورڈ فارم میں،صرف ایک ماہ اور 12 دنوں کے اندر 2 ٹیسٹ ممالک کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز،6 ون ڈے اور 6 ٹی 20 میچز شیڈول کردیئے۔یوں افغانستان کے صف اول کے کھلاڑیوں کی پاکستان سپرلیگ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے،اس لئے کہ یہ سارا شیڈول پی ایس ایل کے دوران ہوگاجو ونڈو سے بری طرح ٹکرائے گا،اس شیڈول کے اعلان سے قبل اس نےا پنے 3 صف اول کے لیگز کھیلنے والے مجیب الرحمان،نوین الحق اورفضل حق کے خلاف گھیرا تنگ کرکے ان سمیت سب کو جکڑا،اب ان کی واپسی کے ساتھ گھیرا تنگ کرکے انٹرنیشنل شیڈول سیٹ کردیا ہے۔افغانستان فیوچر ٹورپروگرام بہتر ہوگیا ہے۔افغانستان کا کرکٹ شیڈول 2024 شاندرا بن گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان فروری کے شروع سے مارچ کے وسط تک سری لنکا اورآئرلینڈ کے خلاف 14 انٹرنیشنل میچز کھیلے گا۔سری لنکا کے دورے میں پہلے صرف ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز تھے لیکن اب ون ڈے سیریز بھی شیڈول ہوگئی ہے۔سری لنکا میں واحد ٹیسٹ 2 سے 6 فروری تک کولمبو کے ایس ایس سی میں کھیلا جائے گا۔ کولمبو کا آر پریماداسا اسٹیڈیم 9، 11 اور 14 فروری کو تین ون ڈے میچوں کی میزبانی کرے گا۔ اس کے بعد ٹیمیں تین ٹی 20 میچوں کے لیے دمبولا میزبان ہوگا۔ 17، 19 اور 21 فروری کو میچز کھیلے جائیں گے۔
افغانستان کرکٹ بورڈکے فیصلے میں ڈرامائی تبدیلی،فاروقی،مجیب اور نوین کیلئے گڈ نیوز
افغانستان اس کے بعد ایک اور ٹیسٹ رکن آئرلینڈ کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کرے گا۔آئرلینڈ کے خلاف سیریز کا آغاز ٹیسٹ سے ہوگا جو ابوظہبی میں 28 فروری سے 3 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ ون ڈے اور ٹی20 میچز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ 7، 9 اور 12 مارچ کو ون ڈے میچ جبکہ ٹی ٹوئنٹی 15، 17 اور 18 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔
افغانستان کا دورہ سری لنکا
واحد ٹیسٹ 2 فروری سے کولمبو
پہلا ون ڈے،9 فروری
دوسرا ون ڈے،11 فروری
تیسرا ون ڈے،14 فروری
پہلا ٹی 20 میچ،17 فروری
دوسرا ٹی 20 میچ،19 فروری
تیسرا ٹی 20 میچ،21 فروری
ٹیسٹ اور ون ڈے میچزکولمبو،ٹی 20 میچز دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔
آئرلینڈ کا دورہ افغانستان،نیوٹرل مقام یو اے ای
واحد ٹیسٹ،28 فروری سے،ابو ظہبی
پہلا ون ڈے،7 مارچ
دوسرا ون ڈے،9 مارچ
تیسرا ون ڈے،12 مارچ
پہلا ٹی 20 میچ،15 مارچ
دوسرا ٹی 20میچ،17 مارچ
تیسرا ٹی 20 میچ،18 مارچ
تمام ون ڈے اور ٹی 20 میچز شارجہ میں ہونگے۔