| | | | | |

افغان حکومت نے سیمی فائنل پہنچنے پر راشد خان کو اہم پیغام دے دیا

 

کابل،کنگسٹن،کرک اگین رپورٹ

افغان حکومت نے سیمی فائنل پہنچنے پر راشد خان کو اہم پیغام دے دیا

افغانستان کے فارن منسٹر مولوی امیر خان متقی کا افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کو ویڈیو کال پر مبارکباد اور دعائوں کا طویل پیغام وائرل ہوگیا ۔

کابل اور جلال آںاد سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں افغانستان کی عوام روڈوں پر نکل آئی ہے اور خوب جشن منا رہی ہے۔

افغانستان کے خارجہ امور کے وزیر نے راشد خان کو شاندار الفاظ میں مبارک بادی۔اپنی حکومت اور عوام کی جانب سے خوشی کا پیغام دیا۔ساتھ میں تلقین کی کہ اتفاق محبت اور احترام کے ساتھ اپنا کھیل جاری رکھیں۔کسی سیاست یا سیاسی حکمت عملی سے گریز کریں یہ سب اللہ تعالیٰ کا کرم اور احسان ہے۔

جواب میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے اپنی حکومت ،عوام اور وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ بے شک یہ اللہ پاک کا  کرم ہے۔میں یہی کہوں گا کہ دعائیں جاری رکھیں۔ہم چیمپئن بن جائیں گے ۔

افغانستان بنگلہ دیش کے خلاف جیت کر آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے ،جہاں اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *