گریٹر نوئیڈا،کرک اگین رپورٹ
بھارت میں نیوزی لینڈ کیلئے افغانستان بڑا چیلنج،ٹی 20 شکست کے بعد اب ٹیسٹ میچ،صبح سے آغاز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ گیانا کے پروویڈنس میں ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے اہم ترین میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوئی تھی۔یہ بڑا زخم تھا،اب اس کے بعد طویل فارمیٹ میں دونوں آمنے سامنے ایک تیسرے ملک بھارت میں ہونے جارہے ہیں۔
بھارت کے شہر نوئیڈا میں افغانستان بمقابلہ نیوزی لینڈ اکلوتا ٹیسٹ 9 ستمبر 2024 بروز سوموار سے شروع ہورہا ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔گریٹر نوئیڈا میں اس فارمیٹ کی یہ پہلی ملاقات ہے۔نیوزی لینڈ کا مارچ کے بعد پہلا ٹیسٹ ہے اور جون کے بعد کیویز کی پہلی سرگرمی ہے۔یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں ہے۔افغانستان کی تاریخ کا یہ دسواں ٹیسٹ میچ ہے۔
نیوزی لینڈ نے بائیں ہاتھ کے اسپنر اعجاز پٹیل 3 سال بعد کیوی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔یہ اس لئے کہ گریٹر نوئیڈا کی سپن فرینڈلی پچ ہے۔کین ولیمسن کپتانی چھوڑنے کے باوجود بھی کھیل رہے ہیں۔
افغانستان کے پاس کافی آہشنز ہیں۔فاسٹ بائولر عظمت اللہ زازائی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔افغانستان کیلئے مسئلہ یہ ہے کہ راشد خان نہیں ہیں،ٹی 20 اور ون ڈے کے ٹاپ پرفارمرز بھی نہیں ہیں۔
گریٹر نوئیدا میں حالات اچھے نہیں۔بارش کی پیشگوئی ہے۔میچ متاثر ہوگا۔نیوزی لینڈ بھارت میں 1988 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ نہیں جیتا لیکن یہ سب بھارت کے خلاف تھے۔اس کے باوجود افغانستان کے سپنرز سےا سے خطرہ ہوگا۔گریٹر نوئیڈا میں پہلا ٹیسٹ ہوگا۔یہ 124 واں ٹیسٹ وینیو ہوجائے گا۔