ہمبنٹوٹا،کرک اگین رپورٹ
افغانستان سیریز،پاکستان کتنی دیر کیلئے اور کیسے نمبرون ملک بن سکتا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2023 میں نمبر ون ٹیم کے طور پر داخل ہوسکتی ہے،اس کے لئے اسے کم سے کم افغانستان سے سیریز جیتنی ہوگی اور ایشیا کپ بھی اپنے نام کرنا ہوگا۔تب جاکر اسے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں مستقل پہلی پوزیشن حاصل ہوسکتی ہے۔ورلڈکپ سے قبل دیگر ممالک کی متعدد ایک روزہ سیریز بھی پھر اس کی نمبر ون پوزیشن کیلئے خطرہ نہیں بنیں گی۔عارضی طور پر پاکستان افغانستان کے خلاف 3 ایک روزہ میچزکی سیریز وائٹ واش کرکے نمبر ون بن سکتا ہے۔ایک بھی شکست اسے نمبر ون بننے سے محروم کرے گی۔اس وقت آسٹریلیا 118 اور پاکستان 116 ریٹنگ کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔
افغانستان سیریز،پاکستان کتنی دیر کیلئے نمبرون ملک بن سکتا،لڑائی کا کتنا خطرہ۔ہمبنٹوٹا میں دونوں ممالک کے کپتانوں نے سپرکولاٹرافی کی رونمائی کی ہے اورکل منگل کو پہلے میچ کیلئے تیار ہیں۔پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹاپ سٹرینتھ کھلائیں گے۔افغانستان کی جانب سے بھی شدید مقابلے کا امکان ہے۔اسے بائولنگ میں کچھ اہمیت حاصل ہے۔اسکا ظہار دیکھنےکو ملےگا۔
پاکستان بمقابلہ افغانستان،پہلا ون ڈے منگل کو،ممکنہ الیون،بڑا اپ سیٹ متوقع
سوال یہ ہے کہ دونوں ممالک کے کھلاڑی سابقہ گرم جوشی اور گرماگرمی دکھائیں گے یا نہیں۔صاف سا مطلب ہے کہ ایسی کئی جھلکیاں دکھائی دے سکتی ہیں۔افغانستان کرکٹ بورڈ نےپوری کوشش کی ہے کہ 2 ممالک کے کھلاڑیوں میں معانقے،تحفے،تحائف دے کر ماحول دوستانہ بنایا ہےلیکن پاکستان کےخلاف کھیلتے ہوئے افغان کرکٹرز حد سے زیادہ جذباتی ہوجاتے ہیں۔