| | |

افغانستان کو بڑی مار پڑگئی،آئرلینڈ کی ٹیسٹ تاریخ میں 6 سال بعد پہلی فتح

ابوظہبی،کرک اگین رپورٹ

افغانستان کو بڑی مار پڑگئی،آئرلینڈ کی ٹیسٹ تاریخ میں 6 سال بعد پہلی فتح۔وہ ہوگیا،جس کا امکان کم تھا۔افغانستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں مار پڑگئی۔آئرلینڈ نے ہسٹری کا پہلا ٹیسٹ جیت لیا ہے۔6سال اور سات ٹیسٹ شکستوں کے بعدآئرلینڈ نے جمعہ کو ابوظہبی میں واحد ٹیسٹ کے تیسرے دن افغانستان کو6 وکٹوں سے شکست دے کر کرکٹ کے طویل ترین فارمیٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔فتح کے لیے 111 کا چھوٹا ہدف تھا، آئرلینڈ نے اپنی  3 وکٹوں پر 13 رنز پر خود کو مشکل میں پایا، لیکن ان کے کپتان اینڈی بالبرنی نے لورکن ٹکر کے ساتھ مل کر افغان چیلنج کو روک کر تاریخی جیت پر مہر ثبت کردی۔ٹکر نے 32 ویں اوور میں تاریخی جیت کا رن مکمل کیا تو آئرش دستے کے اہل خانہ کی آنکھوں میں آنسو تھے۔

بالبرنی کے ناقابل شکست 58 رنز نے جہاں آئرلینڈ کو جیت  دلائی،وہاں  ان کے تیز گیند بازوں نے بھی کھیل کو حق میں کر دیا۔ بیری میکارتھی، مارک ایڈیئر اور کریگ ینگ کی تینوں نے تیسری اننگز میں افغانستان کی تین تین وکٹیں حاصل کیں اور افغانستان کو صرف 218 رنز پر اڑادیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *