ہرارے ،کرک اگین رپورٹ
افغانستان میں زمبابوے کے خلاف تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹ سے جیت کر سیریز دو ہیک سے اپنے نام کر لی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم صرف 127 رنز بنا سکی تھی۔ لیکن افغانستان کو یہ بناتے بناتے بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس چکر میں اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے اور ہدف صرف تین گیندں قبل عبور ہوا ۔پورا میچ دلچسپی کا حامل رہا لیکن میزبان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ محمد نبی نے آخر میں اچھی بیٹنگ کی اور وہ 24 رنز بنا کے ناٹ آؤٹ رہے ۔انہوں نے ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔
افغانستان کی ایک موقع پر 44 تک چار اور 100 رن سے پہلے پانچ وکٹیں گر گئیں تھی لیکن گل بدین نائب اور عظمت اللہ اور پھر محمد نبی نے مرکزی کردار ادا کیا اس سے قبل راشد خان نے چار وٹ حاصل کیں۔