لاہور ،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے اہم میچ کا ٹاس ہو گیا ہے۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان بہت ہی اہم میچ ہے۔ یوں یہ میچ اہم ہے کہ ہارنے والی ٹیم گھر چلی جائے گی اور جیتنے والی ٹیم کے پاس موقع ہوگا کہ وہ اگلا میچ جیتے اور ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنائے۔ لاہور میں آج موسم سرد ہے ۔آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہی،ں لیکن بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں ہے ۔دیکھنا ہوگا کہ افغانستان کے سپر تنگ کرتے ہیں یا نہیں۔ یہ وہی مقام ہے جہاں انگلینڈ نے پہلا میچ کھیلا۔ آسٹریلیا کے خلاف 351 رنز بنائے اور میچ ہار گئے۔ آج وہ اس حوالے سے بھی بہت پریشان ہوں گے۔افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔یہ درست ہے یا نہیں ۔وقت بتائے گا۔خیال ہے کہ یہ درست ہوگا۔