ڈھاکا،کرک اگینن رپورٹ۔ایک احتجاج سے ہی ڈرگئے،شکیب الحسن کا بنگلہ دیش آنے اور میچ کھیلنے سے اچانک انکار۔شکیب الحسن ایک احتجاجی مظاہرے سے ڈر گئے،بنگلہ دیش کے اعلان کردہ ٹیسٹ اسکواڈ کی پروا سے ماورا ہوگئے،حکومتی یقین دہانیوں کو بھی خاطر میں نہیں لائے اور امریکا سے ڈھاکا کا سفر ملتوی کردیا ہے۔
شکیب نے کہا ہے کہ شہر میں ان کے خلاف مظاہروں کی وجہ سے ان کا جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ پہلے ٹیسٹ کے مقام ڈھاکہ جانے کا امکان نہیں ہے۔ شکیب کو پہلے ٹیسٹ کے لیے بنگلہ دیشی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، جو اس فارمیٹ میں ان کا آخری میچ ہونے جا رہا تھا۔
شکیب الحسن بنگلہ دیش ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل،اپنے ملک واپسی
شکیب نے قبل ازیں بنگلہ دیش آنے کی صورت میں اپنی حفاظت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا، 5 اگست کے بعد سے عوامی لیگ کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے، جس دن ان کی حکومت 15 سال بعد اقتدار سے مستعفی ہو گئی تھی۔ شکیب اپنے آبائی شہر ماگورا سے رکن پارلیمنٹ تھے۔ وہ بدامنی کے دوران مبینہ طور پر قتل کے الزام میں ایف آئی آر میں نامزد 147 افراد میں سے ایک ہیں۔
شکیب اس میچ کے لیے بنگلہ دیش کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں ،جب سلیکٹرز نے کہا کہ انہیں منتخب کرنے کے لیے گرین سگنل ملا ہے۔ مبینہ طور پر شکیب کو بنگلہ دیش میں محفوظ راستے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، لیکن طلبا نے بدھ کی شام سے ہی ان کی آمد پر احتجاج شروع کر دیا۔