میرپور،کرک اگین رپورٹ
Image by Walton/cricinfo
بنگلہ دیش کی رنز کے بعد بال کی مار،افغانستان کپتان ہسپتال منتقل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بھی افغانستان کے خلاف کچھ زیادہ ہی غصہ میں ہے۔میرپور میں جاری اکلوتے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پہلے رنزکی ایسی مار ماری جو حد سے زیادہ تھی،اس کے بعد اس کے ایک کھلاڑی نے افغان پلیئر کو گیند مارکرہسپتال پہنچادیا ہے۔
سب سے پہلے میچ کی سٹوری
میچ کے تیسرے روز میزبان بنگلہ دیش نے اپنی برتری 400،پھر 500 اور پھر 600 رنزکی کرلی لیکن تسلی نہ ہوئی۔کہیں جاکر اننگ 80 اوورز کی بیٹنگ میں 4 وکٹ پر 425 رنزپر ڈکلیئرکی۔نجم الحسین نے 124 اور مومن الحق نے تو ناقابل شکست 121 رنزبنائے۔یوں بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کے لئے662 رنزکا بڑا ہدف دیا۔مہمان ٹیم جو پہلی باری میں صرف 146 رنزبناسکی تھی،دوسری میں دن کے خاتمہ تک 2 وکٹ پر 45 اسکور کرسکی تھی۔بنگلہ دیش نے پہلی بار میں 382 رنزبنائے تھے۔
افغان کپتان زمین بائوس،ہسپتال منتقل
افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی جمعہ کو شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں تسکین احمد کا باؤنسر سر پر لگنے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ کے تیسرے دن تیسرے سیشن میں ریٹائر ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔افغانستان کی اننگز کے چھٹے اوور میں، شاہدی تسکین کے باؤنسر کےسامنے جھکنے میں ناکام رہے کیونکہ گیند ان کے ہیلمٹ کے پچھلے حصے میں لگا۔کھیل کے بعد انکو ہسپتال لے جایا گیا ہے،جہاں ضروری ٹیسٹ جاری ہیں۔
ایک اوور میں ڈبل ہیٹ ٹرک،بغیر رنزکے 8 وکٹیں