پالی کیلے،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ میں ناکامی کے بعد شاداب خان چارج،پھر 4 وکٹیں لیکن دغاپھر بھی دے گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شاداب خان کی مسلسل دوسرے روز 4 وکٹیں۔ٹی 20 ورلڈکپ میں ناکام اور ناکامی کے ساتھ فل سٹاپ لگانے والے شاداب خان لنکا پریمیئر لیگ میں پھر ایکشن میں آگئے ہیں۔
پالی کیلے میں ہونے والے میچ میں گالے مارولز نے179 رنزبنائے۔شاداب خان نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں لیکن ان کی ٹیم کولمبو سٹرائیکرز ناکام ہوگئی اور 172 رنزتک محدود ہوکر 7 رنزسے ہاری۔شاداب خان صفر پر گئے۔
یوں شاداب خان نے بیٹنگ میں ذمہ داری نہیں لی۔اپنی ٹیم کو جتوانہ سکے۔
اس سے قبل پہلے میچ میں بھی شاداب خان نے 4 وکٹیں لی تھیں۔اس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔