ملتان،کرک اگین رپورٹ۔بال ٹیمپرنگ کے بعد اب بال ٹینڈنگ شروع،پاکستانی وکٹیں فوری گرنے لگیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بال ٹیمپرنگ کے بعد پیش خدمت ہے بال ٹنڈنگ۔یہ ہوتے ہی پاکستانی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرنے لگیں۔چائے کے وقفہ کے بعد اوپر تلے جیک لیچ نے اس کے بعد 2 آئوٹ کردیئے۔
ہیری بروک کا جیک لیچ کے سر پر گیند رگڑنا لکی ثابت ۔۔سعود شکیل آؤٹ،ساتھ میں عمار جمال بھی شکار۔
ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے سیشن میں انگلش سپن بائولر جیک لیچ 44 ویں اوور کی بائولنگ کےلئے آئے تو پہلے ٹیسٹ کے ہیرو بلے باز ہیری بروک نے گیند کو جیک لیچ کے گنجے سر سے رگڑا۔بار بار رگڑا۔انداز ٹیمپرنگ کا ہی تھا،اب گنجا سر ہو،یا ٹنڈ ہو،بات تو بال ٹینڈنگ کی ہی ہوگی۔پھر کیا تھا، اسی اوور کی چوتھی گیند پر سعود شکیل کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کردیا، اس طرح گیند کا رگڑنا ان کےلئے خوش بخت ثابت ہوا۔ اور وہ 31 رنز کی شراکت داری توڑنے میں کامیاب رہے۔
ملتان ٹیسٹ جیتا نہیں،صرف برتری،سلیکشن کمیٹی سے کپتان اور کوچ باہر،پلیئنگ الیون میں بھی اختیار ختم
یاد رہے کہ امپائر کے فیصلے کے خلاف انگلش ٹیم نے ریویو لیا تھا جس میں وہ کامیاب رہے۔اس کے بعد لیچ نے عامر جمال کو بھی آئوٹ کیا۔
پاکستان نے47 اوورز کی بیٹنگ میں 8 وکٹ پر 163 رنزبنالئے تھے۔برتری238 رنزکی تھی۔