ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس اور ٹیم کے ساتھ منیجمنٹ کا ملتان ٹیسٹ میں استعمال کی جانے والی پچ پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے ہاتھوں میچ کے چوتھے روز ہی شکست کے بعد کھلاڑی استعمال شدہ پچ پر بولتے نظر آئے اور کیمپ میں تبصرے کرتے پائے گئے،اس سلسلہ میں انگلینڈ کرکٹ منیجمنٹ نے اپنے بورڈ حکام سے بھی شکایت کی ہے جو کہ اتفاق سے ملتان میں موجود ہیں۔
برطانوی میڈیا نے بھی اب شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس کے فیصلے کے خلاف بولنا شروع کردیا ہے۔سب کا ایک ہی موقف ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ مسلسل دوسرا ٹیسٹ پہلے والے ٹیسٹ کی استعمال شدہ پچ پر کھیلا گیا ہو لیکن پاکستان نے یہ کیا،جیتنے کیلئے غیر اخلاقی حربہ استعمال کیا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ بین سٹوکس اینڈ کمپنی کو اپنی طاقت کا غرور تھا،یہی وجہ ہے کہ جب پچ وہی رکھی گئی تھی تو اس وقت انہوں نے زیادہ تبصرے نہیں کئے تھے لیکن اب وہ بولنے لگے ہیں۔