| | | |

مردوں کے بعد پاکستان خواتین بھی ایشیا کپ سیمی فائنل سری لنکا سے ہارگئیں،بھارت سے فائنل پھر خواب

دمبولا،کرک اگین رپورٹ

مردوں کے بعد پاکستان خواتین بھی ایشیا کپ سیمی فائنل سری لنکا سے ہارگئیں،بھارت سے فائنل پھر خواب۔اس سے قبل گزشتہ سال پاکستان سری لنکا سے ہار کرباہر ہوا تھا۔

پاکستان  ویمنز ایشیا کپ فائنل میں پہلی بار  بھی نہ پہنچ گیا ہے،اسے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا سے 3 وکٹ وکٹ کی شکست ہوئی۔یوں فائنل میں پاکستان اور بھارت ویمنز ٹیموں کی جنگ  نہیں ہوگی۔مردوں کے ڈیڑھ درجن ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت اب تک کبھی فائنل نہیں کھیلے اب خواتین سطح پر دونوں ٹیموں کی جنگ  کا چانس بھی تمام ہے۔

جمعہ کو دمبولا میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز نے 141 رنز کا ہدف دیا جو سری لنکا نے  ایک بال قبل 7 وکٹ پر پورا کیا ۔

پاکستان ویمنز کو اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں شکست ۔
سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرادیا۔سعدیہ اقبال کی کریئر بیسٹ بولنگ ، 16 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کرڈالیں۔پاکستان نے 4 وکٹوں پر 140 رنز بنائے۔ سری لنکا کے 7 وکٹوں پر 141رنز۔گل فیروزہ اور منیبہ علی کے درمیان 61 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ منیبہ علی 37 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔چماری اتاپتو 63 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

فائنل میں سری لنکا کا مقابلہ انڈیا سے اتوار 28 جولائی کو ہوگا۔

پاکستان ویمنز کو اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا ویمنز نے سخت مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دیدی۔ سری لنکا نے جب میچ جیتا تو صرف ایک گیند باقی رہتی تھی۔
لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال نے اس میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 16 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں تاہم ان کی کوششیں رائیگاں گئیں۔اتوار کو ہونے والے فائنل میں سری لنکا کا مقابلہ انڈیا سے ہوگا جس نے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے ہرادیا۔پاکستان ویمنز کو گزشتہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں بھی سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل میں صرف ایک رن سے شکست ہوئی تھی۔جمعہ کو رانگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے ۔سری لنکا نے 19.5 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بناکر میچ اپنے نام کرلیاپاکستان کی اننگز میں گل فیروزہ اور منیبہ علی نے اپنی عمدہ فارم کو جاری رکھتے ہوئے 61 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔ یاد رہے کہ نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف میچوں میں ان دونوں نے سنچری پارٹنرشپ قائم کی تھی۔تاہم ان دونوں کو اپنا 100 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والی پرابھودانی نے ایک ہی اوور میں آؤٹ کردیا۔منیبہ علی نے 5 چوکوں کی مدد سے 37 رنز اسکور کیے۔گل فیروزہ نے 25 رنز بنائے جس میں3 چوکے شامل تھے۔ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد رنز بنانے کی رفتار میں کمی آئی اور کویشا دلہاری نے ایک ہی اوور میں سدرہ امین اور کپتان ندا ڈار کو آؤٹ کردیا۔ سدرہ امین نے 10 جبکہ ندا ڈار نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے23 رنز بنائے۔فاطمہ ثنا اور عالیہ ریاض نے رنز کی رفتار تیز کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 41 رنز کا اضافہ کیا۔
فاطمہ ثنا نے3 چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئیں۔عالیہ ریاض نے آؤٹ ہوئے بغیر 16 رنز اسکور کیے جس میں ایک چھکا شامل تھا
سری لنکا کی اننگز کے پہلے ہی اوور میں سعدیہ اقبال نے وشمی گونارتنے کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔دوسری جانب عمیمہ سہیل نے ہرشیتھا وکرما کو 12 کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔ اس موقع پر کپتان چماری اتاپتو اور کویشا دلہاری نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 59 رنز کا اضافہ کیا لیکن سعدیہ اقبال نے اپنے ایک ہی اوور میں کویشا دلہاری کو 17 اور نیلاکشیکا سلوا کو صفر پر آؤٹ کردیا۔
چماری اتاپتو 63 رنز بناکر سعدیہ اقبال کی گیند پر بولڈ ہوگئیں۔
وکٹ کیپر انوشکا سنجیوانی نے 24 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔
سعدیہ اقبال نے16 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں جو ان کی بہترین انفرادی بولنگ ہے اس سے قبل انہوں نے اسی سال ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
مختصر اسکور۔
پاکستان ویمنز 140 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) ( منیبہ علی 37۔گل فیروزہ 25 ۔ ندا ڈار 23۔ فاطمہ ثنا 23 ناٹ آؤٹ ۔ پرابھودانی 23 / 2 وکٹ۔ کویشا دلہاری 30/ 2 وکٹ)
سری لنکا ویمنز۔ 141 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ ( 19.5 اوورز ) ( چماری اتاپتو 63 ۔ سعدیہ اقبال 16 / 4 وکٹ ۔
نتیجہ ۔ سری لنکا نے 3 وکٹوں سے میچ جیتا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *