بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ
ویرات کوہلی کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما بھی ریٹائر ہوگئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔اس طرح بھارت کیلئے چیمپئن بننے والے کپتان کا انٹرنیشنل ٹی 20 کیریئر اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔ان سے قبل ویرات کوہلی نے بھی ٹی 20 انٹر نیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔
روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بارباڈوس میں ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا فائنل جیتنے اور ٹرافی اٹھانے کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔
ویرات کوہلی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے
روہت شرما نے شکیب الحسن کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ 9 ٹی 20 ورلڈکپ کھیلے ہیں لیکن 1220 رنز کے ساتھ وہ ویرات کوہلی سے پیچھے ہی،البتہ 47 میچز سب سے زیادہ ہیں۔
روہت شرما 159 انٹرنیشنل ٹی 20 میچز میں151 اننگز کے ساتھ4231 رنزبناکر سر فہرست ہیں۔