کینبرا،کرک اگین رپورٹ
پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز سے قبل گرما گرمی،وارنر ہسپتال میں،جانسن کمنٹری سے فارغ ،پاکستانی پلیئرز تکرار میں
پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل ہی گرماگرمی چلی گئی ہے۔سابق آسٹریلیا فاسٹ بائولر مچل جانسن کے ڈیوڈ وارنر پر برسنے،وارنر کے جوابی وار کے بعد اب جانسن پاکستان آسٹریلیا کے پرتھ ٹیسٹ کی کمنٹری ٹیم سے نکالے جانے کی خبریں ہیں۔ایسے میں ڈیوڈ وارنر کو جھٹکا لگا ہے،اس کی بیٹی کی بازو ٹوٹ گئی۔پاکستانی۔پلیئرز میں بھی تکرار کی ویڈیوز وائرل ہیں۔
آسٹریلیاکے کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو ان کی بیٹی انڈی کا بازو ٹوٹنے کے بعد تکلیف دہ دور سے نمٹنا پڑا۔ وارنر کی اہلیہ کینڈس نے انکشاف کیا کہ انڈی کو اپنی بڑی بہن آئیوی کے خلاف اوز ٹیگ کھیل کے دوران چو ٹ لگی تھی۔ کینڈیس نے کہا کہ دونوں بہنوں کے درمیان مقابلہ اس وقت شروع ہوا جب انڈی نے آئیوی کو کرکٹ کے ایک کھیل میں شکست دی۔
کینڈس نے یہاں تک یاد کیا کہ اس کے شوہر ڈیوڈ اس وقت گھر پر تھے۔ انڈی کو ایمرجنسی روم لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اس کا بازو ٹوٹ گیا ہے۔
ادھر پاکستان ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں سرفراز احمد اور سعود شکیل میں تکرار ہوئی ہے۔سعود شکیل نے سرفراز سے سوال کیا کہ میں کب تک آپ کے کام آتا رہوں گا۔
سرفراز احمد نے کہا کہ میرے تو کوئی کام نہیں آؤ گے بھائی پہلی بات تو یہ ہے کہ میں نے تو آپ سے کہا ہی نہیں ہے کہ تبادلہ کرلیں میں نے جس سے تبادلہ کرنا تھا کرلیا ہے۔سعود شکیل کہتے ہیں کہ میں نے آپ سے تبادلہ تو کیا۔