پریری ویو۔کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل امریکا نے سپرپاور شوکردی،بنگلہ دیش کو بڑی اپ سیٹ شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کیلئے الارم بج گیا۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 سے قبل میزبان امریکا نے سپر پاور کا مظاہرہ کردیا۔ٹیسٹ رکن بنگلہ دیش کے خلاف اپ سیٹ فتح۔
پریری ویو میں 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں امریکا کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ یوں درست ہوا کہ بنگلہ دیش کو 20 اوورز میں6 وکٹ پر 153 رنز تک محدود کیا۔68 پر 4 وکٹ گرادیں۔مہمان ٹیم پورے اوورز میں 153 رنزبناسکی۔توحید نے 58 کی اننگ کھیلی۔
جواب میں یونائیٹڈ سٹیٹ آف امریکا نے9 ویں اوور تک1 وکٹ پر 65 کیا لیکن پھر94 تک اس کی 5 وکٹیں گریں تو بنگلہ دیش کو سکون ملا جو تھوڑی دیر کا رہا۔
اس موقع پر سابق کیوی کرکٹر کورے اینڈرسن اور ہرمیت سنگھ نے چارج لے لیا اور اسکر 18 اوورز میں 130 کردیا۔یہاں 12 بالز پر اب 24 رنزدرکار تھے۔پھر آخری اوور میں صرف 9 رنز زرہ گئے۔آخری اوور محموداللہ کرنے آئے۔پہلی بال پر چھکا لگا۔ہرمیت سنگھ 13 بالز پر 33رنز اور کورے اینڈرسن25 بالز پر34 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ لوٹے۔امریکا نے ہدف 3بالیں قبل 5 وکٹ پر پورا کرکے بنگلہ دیش کو 5 وکٹ سے ہراکر پہلی جیت نام کی۔
مستفیض الرحمان نے 41 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔