بنگلہ دیش کے ساتھ کوہلی اور شرما بھی فلاپ،بھارت کا پلڑا بھاری
| | | | |

بنگلہ دیش کے ساتھ کوہلی اور شرما بھی فلاپ،بھارت کا پلڑا بھاری

چنائی،کرک اگین رپورٹ۔بنگلہ دیش کے ساتھ کوہلی اور شرما بھی فلاپ،بھارت کا پلڑا بھاری،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش کے ساتھ ساتھ روہت شرما اور ویرات کوہلی مسلسل دوسری اننگ میں بھی ناکام۔بھارت کا پلڑا بھاری۔

بنگلہ دیش مشکل میں۔چنائی سٹیڈیم کے دوسرے روز بھارت نے اپنی دوسری اننگ میں کھیل کے خاتمہ تک 3 وکٹ پر 81 اسکور بنائے تھے۔پہلی اننگ کی طرح کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی ناکام ہوگئے۔روہت شرما 5 کرسکے اور کوہلی 17 رنزبناکر ایک بار پھر اسپنر کا نشانہ بنے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش ٹیم نے بھارت کو پہلی اننگ میں 376 اسکور پر آئوٹ کیا لیکن خود اپنی پہلی باری میں 47.1 اوورز میں صرف 149 رنزبناکر آئوٹ ہوگیا۔شکیب الحسن نے سب سے زیادہ 32 رنزبنائے۔جسپریت بمرا نے 50 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

یوں بھارت کی مجموعی برتری اب 308 رنزکی ہوگئی ہے اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *