| | | | | | |

ایم سی جی کاتازہ حیران کن موسم،انڈینز فینز نے پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کو پاکستان سے قدرے بہتر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ میدان میں بھارت کی ٹیم پاکستانی ٹیم سے بہتر ہے لیکن ہماری ٹیم جیتنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

ادھر میلبرن سے تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ موسم مکمل طور پر صاف ہوگیا ہے۔آسمان کاکثرتی حصہ بادلوں سے صاف ہے۔پاک،بھارت میچ وقت پر شروع ہوگا۔

پاک،بھارت میچ کے دن ٹی 20 ورلڈکپ پرکرونا کا حملہ،کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت

میلبرن میں گزشتہ6 گھنٹوں سے کرکٹ فینز کا گرئونڈ کے چاروں جانب جیسے سمندر امڈ آیا ہے۔پاکستان ور بھارت کےکرکٹ فینز کے ساتھ ساتھ کئی ممالک کے کرکٹ تماشائی یہ میچ دیکھنے آرہے ہیں۔ہر جانب پرچموں کی بہار ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ہوٹل سے جب ایم سی جی کے لئے روانہ ہوئی توسیکڑوں کرکٹ فینز نے انہیں باہر کھڑے ہوکر رخصت کیا۔گرائونڈ آمد پر توہزاروں فینز نے استقبال کیا ہے۔ٹیمیں ایم سی جی پہنچ گئی ہیں۔انڈینز فینز بھی اپنے ملک کے پرچم لئے استقبال والوں میں موجود تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *