میلبرن ،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم کو آسٹریلیا سے بڑی پیشکش،وارنرہیلی کاپٹر میں سڈنی گرائونڈ ،ویسٹ انڈیز کی اچھی پرفارمنس
پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا حکام کےبابر اعظم کو آسٹریلیا سے بڑی پیشکش،وارنرہیلی کاپٹر میں سڈنی گرائونڈ ،ویسٹ انڈیز کی اچھی پرفارمنس درمیان ہونے والے کرکٹ معاملات کے راز اوپن ہونے لگے ہیں۔ایک دوسرے کے ہاں لیگز یا فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی بات ہوئی ہے اور اب معلوم ہوا ہے کہ بابر اعظم سے وکٹؤریا کرکٹ نے بات کی ہے اور ان کو بگ بیش کھیلنے کے لیے میلبرن سٹارز کی پیشکش کی گئی ہے جب کہ ریڈ بال کر کٹ کیلئے شیفیلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ کے کچھ میچز ہونگے۔
ادھر دورہ آسٹریلیا میں موجود ویسٹ انڈیز نے پاکستان سے بہترین پرفارم کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 174 پر آئوٹ کردیا ہے۔3 روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز میزبان الیون آئوٹ ہوگئی ۔پہلی اننگ میں برتری کے بعد ویسٹ انڈیز کا دوسری اننگ میں اسکور 3 وکٹ پر 100 سے زائد اسکور کر لئے ہیں
ڈیوڈ وارنر بگ بیش لیگ میچ کیلئے کل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ ایس سی جی میں ہیلی کاپٹر پراتریں گے۔ وہ جمعہ کو سڈنی سکسرز کے خلاف سڈنی تھنڈر کے لیے کھیلنے کے لیے اپنے بھائی کی شادی سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچیں گے۔
ابتدائی منصوبہ یہ تھا کہ الیانز اسٹیڈیم کو کرکٹ گراؤنڈ کے اگلے دروازے پر استعمال کیا جائے لیکن اسے مسترد کردیا گیا۔ اب وہ سڈنی کی آؤٹ فیلڈ پر جائیں گے جہاں ان کے الوداعی ٹیسٹ کے دوران تھینکس ڈیو کا لوگو پینٹ کیا گیا تھا۔
موسم کی اجازت کے مطابق، وہ شام 5 بجے کے قریب آئیں گے۔ ہنٹر ویلی میں شادی میں شرکت کرنے کے بعد سیسنک ہوائی اڈے تک پہنچنے کے لیے انہیں تیزی دکھانی ہوگی۔