لاہور،پی سی بی رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے تین روزہ میچوں پر مشتمل نان فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے جو 12 مئی سے 11 جون تک پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کھیلا جائے گا۔قومی سرکٹ میں واپس آنے والے اس ڈپارٹمنٹل ایونٹ میں 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر پول کی سرفہرست ٹیم سیمی فائنل میں پہنچے گی اور جن کی دو فاتح ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے ٹیمیں یہ ہیں: احمد گلاس، اذلان ٹریڈرز، کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ایشال ایسوسی ایٹس، غنی انسٹی ٹیوٹ ، حیدری ٹریڈرز، انکم ٹیکس، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ ، جے جے کنسلٹنسی گروپ، کاروان سی سی، خیابان امین، ایم اے کیو گروپ ، ایم آئی ٹی سلوشنز، او جی ڈی سی ایل، عمر ایسوسی ایٹس، پاک سعودی انٹرنیشنل، پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ریلویز، صابر پولٹری، سردار اسپورٹس اینڈ گروپ، سروس انڈسٹریز اور تارا گروپ۔
پول اے میں احمد گلاس، انکم ٹیکس، خیابان امین، پاکستان ریلویز، سروس انڈسٹریز اور تارا گروپ شامل ہوں گے اور اپنے میچ لاہور میں ایل سی سی اے گراؤنڈ، ریلوے اسٹیڈیم اور سینٹرل پارک کرکٹ کلب گراؤنڈ میں کھیلیں گے۔
پول بی میں حیدری ٹریڈرز، جے جے کنسلٹنسی گروپ، کاروان سی سی، ایم آئی ٹی سلوشنز، پاک سعودی انٹرنیشنل، اور صابر پولٹری شامل ہیں اور اپنے میچ خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر کھیلیں گے جن میں گوہاٹی کرکٹ گراؤنڈ، صوابی شمع کرکٹ گراؤنڈ پشاور اور مردان اسپورٹس کمپلیکس مردان شامل ہیں۔
کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ، او جی ڈی سی ایل، عمر ایسوسی ایٹس، پاکستان آرمی اور پاکستان ایئر فورس پول سی میں شامل ہیں اور اسلام آباد میں نیشنل گراؤنڈ، ڈائمنڈ گراؤنڈ اور شالیمار کرکٹ گراؤنڈ میں اپنے میچ کھیلیں گے۔
اذلان ٹریڈرز، ایشال ایسوسی ایٹس، غنی انسٹی ٹیوٹ، ایم اے کیو گروپ، پاکستان نیوی، اور سردار گروپ پول ڈی میں ہیں جن کے میچز رانا نوید گراؤنڈ شیخوپورہ اظہر علی اکیڈمی گراؤنڈ ویلنسیا ٹاؤن لاہور اور لاہور کنٹری کلب، مریدکے میں ہونگے۔
دو سیمی فائنلز 3 جون سے 5 جون تک کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 8 جون سے 11 جون تک کھیلا جائے گا جن کے مقامات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔