ڈلاس،کرک اگین رپورٹ
امریکا سے شکست کے بعد ایک اور دھچکا،حارث رئوف پر بال ٹیمپرنگ کا سنگین الزام۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ امریکا سے شکست بڑا غم،اس سے بڑا الزام بھی امریکا کی جانب ے لگ گیا ہے۔پاکستانی پیسر حارث رئوف پر بال ٹمپرنگ کا الزام آیا ہے اور یہ سب امریکی سینئر ٹیم کے رکن نے کیا ہے۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹانگیں امریکا کے سامنے کانپتے دیکھی ہیں،سابق کرکٹرز برس پڑے
جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بائولررسٹی تھیرون جوکہ اب امریکا کرکٹ ٹیم کے رکن ہیں نے سوشل میڈیا ایکس پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی پیسر حارث رئوف نے اننگ کے دوران بال بدلتے ہیں گیند کے ساتھ چیھڑ چھاڑ کی ہے اور اپنے ناخن کی مددسے بال ٹمپرنگ کی ہے۔انہوں نے آئی سی سی کو ٹیگ کرکے پاکستانی گید باز پر سنگین الزام لگادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ریورس سوئنگ کی مدد سے امریکی ٹیم کو بھوننے کی ناکام کوشش تھی۔آئی سی سی اس پر ایکشن لے۔امریکا نے آفیشلی آئی سی سی سے کوئی شکایت نہیں کی ہے۔
پاکستان امریکا سے سپر اوور میں ہارگیا تھا۔سنگین الزامات اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔