بنگلور،کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ میں ایک اور بدنظمی،ڈی آرایس بیٹھ گیا،امپائرنے کمنز اور دونوں بیٹرزکو بلالیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 بھارت میں ہے لیکن بدنظمی اور بدترین انتظامات کی قلعہ کھلتی جارہی ہے اور تاریخ میں پہلی بار ایشیائی ممالک کو چھوڑ کر اکیلے ورلڈکپ کروانے کا خواب بھارت پورا تو کرگیا،تعبیر بھیانک ہورہی ہے۔ایسی ہی ایک اور مثال پاکستان آسٹریلیا ورلڈکپ میچ میں دکھائی دی،جب سسٹم ڈائون ہونے کے باعث ڈی آر ایس سسٹم فیل ہوگیا۔
امپائر نے پیٹ کمنز اور پاکستانی بیٹرز امام الحق اور عبداللہ شفیق کو اپنے پاس بلاکرآگاہ کیا۔یہ بھارتی فینزکیلئے ایک اور قابل فخربات نہیں تھی۔
اب ویزا ایشوز،ہورڈنگ بورڈز گرنا،بجلی جانا،ڈیجیٹل سکور کارڈ کا کام نہ کرنا معمولی باتیں ہیں۔آئوٹ فیلڈ خراب ہے،سیٹیں گندگی سے بھری ہیں،یہ باتیں بھی چھوٹی ہیں۔