کولکتہ،دبئی،کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ ،ایک اور بھارتی نااہلی،پاکستان کا اور میچ متاثر،شیڈول تبدیل
ایک اور میچ کا شیڈول فائق پر،ایک بار پھر پاکستان ہدف۔بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ خود بھارت کیلئے شرمساری بڑھارہا ہے۔ایک بار پھر پاکستان کے ایک بڑے میچ کی تاریخ میں تبدیلی کی سفارش آگئی ہے۔یوں مجموعی طور پر اصل شیڈول کے حساب سے یہ پاکستان کا تیسرا میچ تبدیلی کی نذر ہوگا۔
پاکستان کا اصل میں انگلینڈ کا مقابلہ 12 نومبر کو ایڈن گارڈنز میں شیڈول ہے۔بنگال کی کرکٹ ایسوسی ایشن (سی اے بی) نے بی س سی آئی سے درخواست کی ہے کہ وہ انگلینڈ بمقابلہ پاکستان ون ڈے ورلڈ کپ میچ پجو 12 نومبر کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا، کو کسی اور تاریخ پر منتقل کرے، اور متبادل کے طور پر 11 نومبر کو تجویز کیا ہے۔ یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب سٹی پولیس نے مطلع کیا کہ وہ اس کھیل کے لیے سیکیورٹی میں اضافہ کی توقع کر رہے ہیں ۔ 12 نومبر کالی پوجو کی تاریخ بھی ہے، جو شہر کے ایک اور علاقے کے سب سے اہم ہندو تہواروں میں سے ایک ہے۔ حکام نے جمعرات کو سٹی پولیس حکام کے ساتھ میٹنگ کی تھی، اور انہیں تہوار کے دن امن و امان کے خدشات سے آگاہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد، ایسوسی ایشن نے بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کو خط لکھ کر تاریخ میں تبدیلی کی درخواست کی۔
احمد آباد پولیس کی جانب سے 15 اکتوبر کو بھارت بمقابلہ پاکستان کھیل کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے میں اپنی نااہلی کے بعد 14 اکتوبر کو منتقل کردیا گیا ہے، حالانکہ آئی سی سی یا بی سی سی آئی نے ابھی تک اس بارے میں کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے۔
اس سے قبل پاک بھارت اور پاک سری لنکا میچز کی تاریخ تبدیل ہوچکی ہے۔