ایڈنبرا ،کرک اگین رپورٹ
Getty Images
سکاٹ لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی پھر جیت،پھر ایک نیاریکارڈ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پہلے ٹی 20 میں آسٹریلیا نے کئی ریکارڈز بنائے تھے اور یہ سلسلہ دوسرے میچ میں بھی جاری رہا،جہاں آسٹریلیا کی حد تک ایک نیا ریکارڈ بنا۔آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں برابری کی اسکاٹش امیدوں کو جوش انگلس کی شاندار سنچری نے ڈبودیا۔ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ان کی دوسری اور فارمیٹ میں کسی آسٹریلوی کی طرف سے تیز ترین سنچری تھی۔ انگلیس نے 49 گیندوں پر 103 رنز بنائے، جس میں 7 چوکے اور 7 چھکے تھے۔ آسٹریلیا نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 196 رنز بنائے۔
اسکاٹ لینڈ نے ایک جرات مندانہ آغاز کیا لیکن اس نے تیز رفتار وکٹیں بھی گنوائیں اور ٹیم پٹری سے اتر گئی۔17 ویں اوور میں 126 رنزپر ہمت دوم توڑگئی۔آسٹریلیا نے 70 رنزکی جیت کے ساتھ سیریز میں 0-2 کی شاندار برتری لی ہے۔