ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ۔ایک اور غلط فیصلہ،ایک اور جھٹکا،بنگلہ دیش پروٹیز کیخلاف 106 رنز پر ڈھیر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا میں میزبان ٹیمیں اپنی بنائی گئی پچز پر کچھ زیادہ ہی شکار ہونے لگی ہیں۔
بنگلورو میں بھارت 46 پر آئوٹ ہوا اور پھر 36 سال بعد ہوم میدان میں نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ ہارا ہے۔اب بنگلہ دیش ہوم میدان ڈھاکا میں جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں صرف 106 پر آئوٹ ہوگیا ہے۔
شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکا میں بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ گلے کا پھندا بن گیا،ٹیم 40.1 اوورز میں صرف 106 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔محمودالحسن 30 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔تیج الاسلام نے16 کی اننگ کھیلی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کاگیسو ربادا،ویان ملڈر اورکیشو مہاراج نے 3،3 وکٹیں لیں۔
کاگیسو ربادا گیندوں کے حساب سے تیز ترین 300 وکٹیں مکمل کرنے والے بائولر بن گئے ہیں۔
Image Source.AFP.Getty Images