ڈومینکا،کرک اگین رپورٹ
Image source:Getty Images
ایشون کے 12 شکار،ویسٹ انڈیز ناک آئوٹ،بھارت فاتح،کوہلی کا بال ٹیمپرنگ کاالزام،ٹیسٹ کٹ پر اعتراض۔بھارت ویسٹ انڈیز میں پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ جیت لیا۔ڈومینکا میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 میں بھارت اپنے پہلے ہی میچ میں پوائنٹس پکے کرگیا۔میچ کےتیسرے روز ویسٹ انڈین ٹیم اننگ کی شکست سے بچنے کے قریب تھی لیکن 9 وکٹ گرنے کے بعد مققرہ وقت ختم ہونے کے بعد 8 اوورز اضافی ملے۔2 اوورز میں کام تمام ہوا۔دوسری اننگ بھی فلاپ ڈرامہ تھی۔دوسری اننگ 130 اسکور پر تمام ہوئی۔پہلی اننگ میں 5 وکٹ لینے والے اسپنر روی طندرن ایشون نے اب کی بار 7 آئوٹ کئے۔ تھے۔دوسری اننگ میں اسپنر روی چندرن ایشون نے 71 رنزدے کر 7 وکٹیں لیں۔یوں میچ میں ان کی 131 رنزکے عوض 12 وکٹیں بنیں۔اس سے قبل مہمان بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگ کے اسکور 165 رنزکے جواب میں 421 رنز5 وکٹ پر اننگ ڈکلیئر کی۔یوں اس نے 256 رنزکی سبقت لی۔اننگ کی اہم بات اوپنرز جیسی وال کے 171 رنز،کپتان روہت شرما کے 103 اسکور کے ساتھ ویرات کوہلی کے76 رنز تھے۔ویسٹ انڈیز کے 9 کھلاڑیوں نے بائولنگ کی۔
بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی بیٹنگ کے دوران ایک موقع پر حریف ٹیم کے کپتان کریگ بریتھویٹ پر بال ٹمپرنگ کا الزام لگاتے نظر آئے۔مائیک نے ان کی آواز ریکارڈ کی۔ویسٹ انڈین کپتان نے 9 اوورڈالے۔21 رنزکے عوض کوئی وکٹ نہ ملی۔کوہلی ایک موقع پر فیلڈ میں عجیب و غریب قسم کا ڈانس کرتے بھی دکھائی دیئے تھے۔
بھارتی ٹیم ٹیم فی الحال ایڈیڈاس کی تیار کردہ کٹس پہنے ہوئے ہے کیونکہ اس سال کے شروع میں مشہور برانڈ نے باگ ڈور سنبھالی تھی۔ لیکن بھارتی جرسی نے آئی سی سی کے لباس کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ آئی سی سی کےواضح خطوط ہیں کہ تمام ٹیموں کی جرسی کیسی ہونی چاہیے کیونکہ یہ واضح طور پر رنگوں، ساخت اور تجارتی برانڈنگ کے رہنما خطوط کی حد بندی کرتی ہے۔موجودہ جرسی کلرز اور ڈیزائن میں خلاف ہے۔