ابو ظہبی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ 2025،افغانستان جیتا ہوا میچ ہارگیا،سپر 4 میں رسائی مشکل تر،بنگلہ دیش کے میچ ختم،پوزیشن۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ افغانستان کی ایشیا کپ سپر 4 میں کوالیفائی کرنے کی امیدوں کو دھچکا۔ایک آسان ہدف اور ایک دبائو والی ٹیم بنگلہ دیش سے وہ سخت مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہارگیا۔یوں بنگلہ دیش کے 4 پوائنٹس ہوگئے اس کے 3 میچز مکمل ہوئے،افغانستان کے 2 میچز میں 2 ہی پوائٹنس بچے اور اس کا میچ اب سری لنکا جیسی ٹیم سے ہے۔افغانستان جیتا تو سری لنکا اور افغانستان دونوں ہی سپر فور میں ہونگے۔،سری لنکا اپنے ساتھ بنگلہ دیش کو لے جائے گا۔
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بہت اہم میچ کھیلا گیا ۔گروپ بی میں یہ میچ تھا۔ ابو ظہبی میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن افغانستان کی شاندار بولنگ نے ہ پانچ وکٹ پر 154 تک محدود کیا۔ سیف حسن 30 رنز بنا سکے تنزید حسن نے ففٹی کی۔52 رنز کئے ان کے علاوہ توحید نے 20 بالز پر 26 رنز بنائے۔ ایک موقع پر بنگلہ دیش کا 87 سکور پر ایک کھلاڑی آؤٹ تھا اور 10 اوور ہوئے تھے لیکن باوجود اگلے دس اوورز میں 5 تک ہی آئوٹ ہوئے لیکن وہ سکور نہ بنا سکے ۔راشد خان نے 26 رنز دے کے دو ،نور احمد نے 23 رنز دے کے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں افغانستان کا آغاز مایوس کن تھا۔ 62 رنز پر چار کھلاڑی 77پر پانچویں وکٹ گری۔ صدیق اللہ عطال صفر پر گئے۔ ابراہیم زدران پانچ رنز بنا سکے۔ گلبدین نائب نے 16 کیے محمد نبی 15 کر سکے۔ عظمت اللہ عمر زائی جو بہت اچھا کھیل رہے تھے 16 گیندوں پر 30 رنز بنا چکے تھے تو آخری چار اوور شروع ہوتے ہی آؤٹ ہو گئے ۔دو چھکے لگانے کے بعد تیسرے کی کوشش میں گئے۔گر باز نے 31 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔ راشد خان آخر میں فائٹ کرتے نظر آئے کہ کس طرح میچ جیتیں ور بڑی سخت کوششیں کی لیکن وہ بھی 20 رنز بنا کر چلتے بنے۔نویں وکٹ 132 رنز پر گری۔اخری اوور میں 22 رنز بننا مشکل تھے۔
افغانستان ٹیم 20 اوورز میں 146 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش 8 رنز سے اہم میچ جیت گیا۔مستفیض الرحمان نے 28 رنز دئے کر 3 وکٹیں لیں۔
