دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ2025،درجنوں گھنٹوں کے ڈرامہ کے بعد پاکستان سپر 4 میں پہنچ گیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ 2 دن سے زائد کی بائیکاٹ کی دھمکیوں،آخری دن کے ڈراموں کے بعد پاکستان ایک گھنٹہ تاخیر سے سٹیڈیم جاکر بھی میچ جیت گیا،متحدہ عرب امارات نے کا فی ٹف ٹائم دیا لیکن آخر کار پاکستان 41 رنز سے جیت کر بھارت کے ساتھ سپر 4 میں چلا گیا ہے،جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف سے 21 ستمبر بروز اتوار کو ہوگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہونے والے میچ کا ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کی لیکن حسب سابق سب ناکام تھے۔صائم ایوب کی مسلسل صفر کی ہیٹ ٹرک ہوئی۔صاحبزادہ فرحان 5 کرسکے۔یہاں فخرزمان اور سلمان علی آغا 9 رنز 2 وکٹ سے70 رنز 2 وکٹ لے گئے لیکن پھر کیا ۔پاکستانی کپتان سلمان علی آغا 27 بالز پر 20 کرسکے۔حسن نواز 3 اور خوشدل شاہ 4 کرکے گئے۔فخرزمان 36 بالز پر 50 کر کے گئے تو پاکستان 88 پر 5 آئوٹ تھا۔93 کے سکور پر خوشدل شاہ بھی 4 کرکے گئے۔107 پر محمد نواز4 کرکے گئے تو پاکستان شدید مشکلات میں تھا۔یہاں محمد حارث کے 18 کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی کے 14 بالز پر بنائے گئے 29 رنز مدد دے گئے۔انہوں نے2 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔پاکستان نے 9 وکٹ پر 146 رنزبنائے۔یو اے ای کے جنید صدیق نے 18 رنز دے کر4 اور سمرن جیت سنگھ نے26 رنز دے کر 3 آئوٹ کئے۔
جواب میں عرب امارات کا آغاز تو اچھا تھا لیکن پاکستانی بالورز وقفہ سے وکٹیں لیتے گئے۔کپتان محمد وسیم 14 اور راہول چوپڑا 35 کرگئے۔دھرو پرشار نے 20 رنز کئے۔پاکستان نے 16 اوورز میں 97 رنز تک 6 آئوٹ کردیئے تھے۔98 کے سکور پر 7 ویں فتح بھی مل گئی۔9 ویں وکٹ 103 پر گئی۔آصف خان اور ہرشیت صفر پر گئے۔پوری ٹیم105 رنز پر باہر ہوگئی۔پاکستان 41 رنز سے جیت گیا۔شاہین ،حارث اور ابرار نے 2،2 وکٹیں لیں۔
