دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ 2025،مختصر ترین میچ،بھارت کا ہیوی ویٹ سٹائل،میچ جیت لیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہیوی ویٹ بھارت کا ہیوی انداز ۔متحدہ عرب امارات کی ٹیم بچوں سے بھی بدتر ثابت ۔اننگز 57 رنز پر تمام۔ بھارت نے ہدف پورا کر کے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ پورے ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے لیے خطرے کی بڑی گھنٹی بجادی۔ ہیوی ویٹ اس طرح کے ہوا کرتے ہیں۔
دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 13 اوورز ایک بال پر 57رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔آخری 8 وکٹیں 10 رنز کے اضافے میں گریں۔سپنر کلدیپ یادو نے 13 گیندوں کا اسپیل کیا اس میں 7 رنز کے عوض چار وکٹیں لیں۔شوام ڈوبے نے 4 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔علی شان شرفو کے 22 اور کپتان محمد وسیم کے ابھی 19 رنز تھے۔باقی 9 بیٹرز ڈبل فیگر کو نہ پہنچے۔
یہ متحدہ عرب امارات کا کم ترین ٹوٹل بھی ہے اویہ میچ اوورز کی تعداد کے حساب سے سب سے مختصر ثابت ہوا جو ایک اننگ کے وقت سے بھی کم میں ختم ہوا۔یواے ای نے 13.1 اوورز کھیلے اور بھارت نے 4.1 اوورز کھیلے۔یہ ایشیا کپ ٹی 20 ہسٹری کا دوسرا کم ترین ٹوٹل ہے۔ہانگ کانگ ٹیم پاکستان کے خلاف 2022 میں 38 پر آئوٹ ہوئی تھی لیکن اس میں پاکستان نے پہلے 20 اوورز کھیل کر 193 رنزبنائے تھے۔
بھارت نے ہدف 4اوورز 3 بال میں میں ایک وکٹ پر پورا کیا۔ابھیشک شرما نے 30 رنز بنائے۔
