کابل،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ،افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو شکایت کردی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میچ میں نیٹ رن ریٹ ایشو پر باقاعدہ شکایت درج کروادی ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں غلط نیٹ رن ریٹ کلکولیشن نے انہیں ایشیا کپ سپر 4 میں کوشش کا موقع نہیں دیا۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ سری لنکا کے خلاف آخری گروپ میچ میں افغانستان سے کہا گیا تھا کہ بہتر نیٹ رن ریٹ کرنے اور سری لنکا سے بہتری کیلئے اسے اس کا مہیا کردہ 292 اسکور کا ہدف 37.1 اوورز میں پورا کرنا ہوگا۔ٹیم نہ کرسکی لیکن اگلی 2 سے 3 بالز پر وہ مطلوبہ اسکور سے 4 سے 5 رنزفالتو بناکر سپر 4 میں جاسکتے تھے مگر چونکہ انہیں علم نہیں تھا،اس لئے کسی نے کوشش نہیں کی،حتیٰ کہ افغانستان نے میچ جیتنے کی کوشش بھی نہ کی۔
ایشیا کپ پاکستان بمقابلہ بھارت،بارش سے نمبٹنے کیلئے بڑا فیصلہ ہوگیا
اب افغانستان کرکٹ بورڈ نےا یشین کرکٹ کونسل کو لکھا ہے کہ معاملہ کی تحقیقات کی جائیں اور دیکھاجائے کہ یہ کس بڑی غلطی تھی۔ایشین کرکٹ کونسل نے تحقیق کی یقین دہانی کروادی ہے۔