دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ،بنگلہ دیش آغاز سے ایسے گرا کہ کھڑا نہ سکا،سری لنکا کی باوقار جیت۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف جیسی اننگ کا آغاز کیا۔ میچ کا نتیجہ بھی ویسا ہی نکلا۔
سری لنکا نے بڑے اطمینان کے ساتھ اپنا پہلا میچ اس ایونٹ کا جیت لیا ہے۔ ابو دہبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے گروپ بی کے اس میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6وکٹوں سے شکست دے دی ۔سری لنکا کی خاص بات پتھم نشانکا اور کامل مشارا کی شاندار بیٹنگ تھی۔دونوں کے درمیان 95 رنز کی شراکت بنی۔پتھم نشانکا 50 کرگئے ۔کوشال پریرا بھی 9 کرکے چلتے بنے۔داشن سناکا ایک کرگئے۔اس سے قبل اوپنر کشال مینڈس تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔صرف 140 رنز کا ہدف تھا۔ دباؤ نہ ہونے کے برابر تھا لیکن بنگلہ دیش کا پیس اٹیک چلا، نہ سپنرز کوئی اچھا اثر چھوڑ سکے۔سری لنکا 14.4 نے ہدف اوورز میں 4 وکٹ پر پورا کرلیا۔مہدی حسن نے 2 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کے بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز تباہ کن تھا ۔صفر پر دونوں اوپنرز پویلین سدھار گئے ۔تنزید حسن صفر پر گئے۔ پرویز حسین بھی صفر پر گئے۔ ایک موقع ایسا تھا اسکور کارڈ بڑا عجب منظر پیش کر رہا تھا ۔دو اوور۔ صفر رنز۔ دو وکٹ۔ تیسری وکٹ بھی جلد گرگئی۔ جب توحید 11 کے مجموعی سکور پر 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ بھی 38 کے مجموعے پہ گری جب مہدی حسن مرزا 9 رنز بنا سکے۔ یہاں سے بنگلہ دیش نے کیا کیا ۔بہت محتاط انداز اختیار کیا ۔اس کے بیٹرز نے جن میں نمایاں نام جا کر علی ، لٹن داس ،شمیم حسین کا ہے۔انہوں نے اوور پورے کھیلنے پر زور دیا ۔وکٹیں بچائیں تو پھر سری لنکن بولر کو صرف ایک وکٹ اور ملی جب 53 کے سکور لٹن داس 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اننگز کے اختتام تک پانچ کھلاڑی آؤٹ تھے ۔مجموعی سکور 139 تھا۔ سری لنکا کی جانب سے ایسا رنگا نے چار اوور میں 25 رنز دیکر دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔
