دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ سپر 4 میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 172 رنزکا ہدف دیا ہے۔ایک موقع پر 11 ویں اور 12 ویں اوور کے درمیان 100 رنز مکمل تھے لیکن اس کے بعد پے درپے گرنے والی وکٹوں کی وجہ سے پاکستانی ٹیم بڑا ہدف سیٹ کر نہیں سکی۔اننگ میں کئی دلچسپ لمحات ملے۔بمراہ اور بھارتی کھلاڑیوں کی پاکستانی بیٹرز کے ساتھ تکرار بھی تھی۔صاحبزادہ فرحان کا ہاف سنچری پر بیٹ کو گن بناکر فائر مارنے کے ایکشن بھی تھے۔
بھارت نے دبئی میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلا کھلایا۔پاکستان نے 2 تبدیلیاں کیں۔اوپنر فخرزمان کو 15 کے انفرادی سکور پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں متنازعہ کیچ دے دیا گیا۔صاحبزادہ فرحان کا صفر پر ڈراپ کیچ بھارت کو مہنگا پڑا۔وہ ففٹی کر گئے۔انہوں نے 45 بالز پر58 رنزبنائے۔3 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔صائم ایوب 2117 بالز پر اورحسین طلعت 11 بالز پر 10محمد نواز19 بالز پر 21 کرسکے۔سلمان علی آغا 13 بالز پر17 اور فہیم اشرف8 بالز پر 20کے ساتھ ناقابل شکست لوٹے۔پاکستان نے 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 171 رنزبنائے۔شیوم ڈوبے نے 33 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
