دبئی ۔کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ ڈراپ سین،پاکستان آج پریکٹس ،کل میچ کھیلےگا،مسئلہ حل مگر کیسے۔کرکٹ بریکنگ نیوز
ایشیا کپ پاکستان بائیکاٹ معاملے کا ڈراپ سین ۔آئی سی سی میچ ریفری ریچرڈ پائی کرافٹ کے حوالے سے بھی ایک تیسرا فیصلہ آگیا ہے۔ یوں پاکستان کرکٹ ٹیم آج پریکٹس کرے گی اور کل بدھ 17 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ایسا میچ کھیلے گی جو ناک آؤٹ ہے اور اس کے گروپ ایک اخری میچ ہے۔ میچ جیتنا ضروری ہے ۔شکست کی صورت میں پاکستان سپر فور سے باہر ہو جائے گا۔
آئی سی سی نے میچ ریفری تبدیلی کی پی سی بی درخواست مسترد کردی،ہنگامہ شروع
معاملہ یہ ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے اختتام کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا اور بھارتی کپتان نے پوسٹ میچ کانفرنس میں سیاسی باتیں کیں ۔ پاکستان نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ میچ ریفری رچرڈ پائی کرافٹ کو پورے ایونٹ سے باہر کیا جائے لیکن آئی سی سی نے یہ درخواست قبول نہیں کی۔
اب ایشین کرکٹ کونسل اور پاکستان کے بورڈ نے ایک حل یہ نکالا ہے کہ پاکستان کے اگلے میچ میں یہی پائی کرافٹ میچ ریفری تھے۔ انہیں تبدیل کر دیا جائے گا اور ان کی جگہ دوسرے ریفری رچرڈ سن لیں گے۔
