لاہور،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ میزبانی،نجم سیٹھی نے جے شاہ کی سیاست چاک کردی،دھمکیوں کا انکشاف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نجم سیٹھی نےایشیا کپ پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کے ڈاکا مارنے،پاکستان کی دھمکی اور پھر جے شاہ کی جانب سے جوابی انداز میں منفی کام اور منفی ایشیا کپ شیڈول بنائے جانے کے تمام رازوں سے پردہ اٹھادیا ہے۔انہوں نے بھارت کی پاکستان دشمنی،ایشین کرکٹ کونسل پلیٹ فارم کے غلط استعمال،رکن ممالک کو اپنے ساتھ ملانے سمیت متعدد سنگین نوعیت کے چارجز عائد کردیئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے کھلم، کھلا سوشل میڈیا پر شاٹس کھیلے ہیں اور تفصیلی انداز میں بھارتی اثرورسوخ کا پردہ چاک کیا ہے۔انہوں نے بتایا ہےکہ
میں نے جے شاہ اور دیگر کرکٹ حکام کو ایشیا کپ کی منظوری کیلئے 3 درخواست کیں۔
پہلی یہ تھی کہ پورا ایشیا کپ پاکستان میں کھیلیں،انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان آچکی۔
دوسری درخواست یہ تھی کہ بھارت اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیل لے،اسے بھی گولی ماردی گئی۔
تیسری درخواست یہ تھی کہ پاکستان میں 5 اور متحدہ عرب امارات میں 8 میچز کھیل لیں،اسے بھی مسترد کیا گیا اورہمیں دھمکی لگائی کہ ہماری مان لو،ورنہ ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کو دیں گے،۔اس پر ہمیں کہنا پڑا کہ ٹھیک ہے،پھر پاکستان ایشیا کپ نہیں کھیلے گا۔
ایشیا کپ میں نیا ٹوئسٹ،پی سی بی نے باقی میچز پاکستان لانے کا کہدیا،2 وینیوز تیار
آخر کار، جب ہم نے کہا کہ ہم شرکت نہیں کریں گے، انہوں نے4 میچز پاکستان میں شیڈول کیے اور باقی سری لنکا میں پوسٹ کر دیئے۔ ہم نے بار بار نشاندہی کی کہ بارش کی پیشن گوئی میچ کے نتائج کو بری طرح متاثر کرے گی۔ اسٹیڈیم میں ہجوم کو کم کرے گی۔ ہم نے یہ بھی استدلال کیا کہ کے اسٹیڈیمز سے گیٹ کی منی سری لنکا سے کم ملے گی۔
نجم سیٹھی نے انکشاف کیا کہ جےشاہ راضی جب نہیں ہوئے تو امارات کرکٹ بورڈ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بی سی سی آئی کو متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کھیلنے کے لیے قائل کرنے کے لیے ممبئی گیا اور اسے قائل کرنے کی کوشش کی کہ جب ماضی میں دو آئی پی ایل اور ایک ا یشیا ون ڈے ایونٹ اسی موسم میں ہمارے ہاں کھیلا گیا تھا تو اس بار کیا مسئلہ ہے۔ بی سی سی آئی نے ان کی درخواست قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
بنگلہ دیش نے کچومر نکال دیا،افغانستان کھلاڑی نے خود کو وکٹ سے دے مارا
نجم سیٹھی نے آخرمیں زوردار شاٹ کھیلی اور پوچھا ہے کہ صرف مسٹر شاہ ہی بتا سکتے ہیں کہ ان آپشنز کو کیوں مسترد کیا گیا اور سری لنکا کو تمام عقلی دلیل، منطقی حالات اور نتائج کے باوجود میزبانی کیوں دی گئی۔