کولمبو،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ پاکستان بمقابلہ بھارت،بارش سے نمبٹنے کیلئے بڑا فیصلہ ہوگیا۔ایشیا کپ کی تازہ ترین،پاکستان اور بھارت میچ کے حوالہ سے کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ سابق بھارتی کرکٹرز سمیت پاکستانی اور نیوٹرل حلقوں سے سخت تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیر اثر ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 23 میں جاری بارشوں کے حوالہ سے بڑا فیصلہ کردیا ہے۔اس کا تعلق پاکستان اور بھارت کے بڑے میچ سے بھی ہے۔
ایشیا کپ سپر 4 میں دس ستمبر کو شیڈول پاکستان اور بھارت کے میچ کا متبادل دن رکھ دیا گیا ہے۔اگر دس ستمبر کو یہ میچ مکمل نہیں ہوا تو پھر متبادل دن 11 ستمبر کو یہ میچ مکمل کیا جائے گا۔
اس حوالہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو شدید تحفظات لاحق تھے۔یوں ان کی دوری کیلئے ایشین کرکٹ کونسل نے تازہ فیصلہ کیا ے۔قانون کے مطابق پہلے روز بارش کے سبب جہاں کھیل رکے گا،اگلے روز وہاں سے شروع ہوگا۔
کولمبو میں شدید بارشیں ہیں۔دونوں روز بارش کی پیش گوئی ہے۔
ادھر بھارتی کرکٹ ٹیم کے پیسر جسپریت بمرا ممبئی سے واپس پہنچ کر اپنی ٹیم جوائن کرچکے ہیں۔وہ بچہ کی پیدائش کے سبب 3 ستمبر کو سری لنکا سے بھارت واپس چلے گئے تھے۔