کولمبو،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ سپر4میں بنگلہ دیش کو مسلسل دوسری شکست،فائنل ریس سے آئوٹ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایشیا کپ سپر 4 میں بنگلہ دیزش کو مسلسل دوسری شکست۔یوں اس سال کے ایشیا کپ 2023کے فائنل میں اس کا پہنچنا قریب ناممکن ہوگیا ہے۔پاکستان اور سری لنکا سے شکست کے بعد اس کا اب آخری میچ بھارت سے باقی ہے۔
کولمبو میں ہفتہ کو بارش کی پیش گوئی کے سائے میں حیران کن طور پر میچ مکمل ہوگیا۔بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اچھا فیصلہ کیا ۔میزبان ٹیم ہوم کنڈیشنز کے باوجود کھل کر نہ کھیل سکی۔پھر بھی سمارا وکراما کے شاندار 93 اور کوشال مینڈس کے ففٹی رنز کی بدولت سری لنکا ففٹی اوورزمیں 9 وکٹ پر 257 رنز بناسکے۔حسن محمود نے 57 اور تکسین احمد نے 62 رنزکے عوض 3،3 وکٹیں لیں۔
ایشیا کپ،پاکستان بنام بھارت ،کون ہیرو،کون زیرو ،11 کھلاڑی طے،نام جاری
جواب میں بنگلہ دیش نے ففٹی پلس کا شاندار آغاز لے کر حریف کیمپ میں سنسنی پھیلادی۔محمد نعیم 21 اور مہدی حسن 28 رنزکرکے گئے تو ایک ساتھ 2 وکٹیں گریں اور 83 کے ٹوٹل تک مزید 2 وکٹیں اڑگیں اور بنگلہ دیش 83 پر 4 آئوٹ ہوگیا۔یہاں میزبان ٹیم کھیل میں واپس آگئی۔شکیب الحسن 3 اور لٹن داس 15 ہی بناکراپنی ٹیم کو مشکل میں ڈال گئے۔
کمرے میں بند اور گرین ٹی،شاہین آفریدی کا مشورہ،بھارت پر ہمیں کیوں فوقیت،بابرا عظم کا یقین
نازک ترین موقع پرمشفیق الرحیم نے توحید ہریدے کے ساتھ مل کر 5 ویں وکٹ پر 72 اسکور کا اضافہ کیا۔155 کے اسکور پر مشفیق الرحیم 48 بالز پر 29 کرکے چلتے بنے۔اس کے بعد بنگلہ دیش کی وکٹیں وقفہ وقفہ سے گرتی گئیں۔آخری امید توحید بھی 82 کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیوقرار دیئے گئے۔
بنگلہ دیشی فینز کو آخری 24 بالز پر جیت کیلئے42 رنز درکار تھے کہ 9 ویں وکٹ بھی گرگئی،اس کے بعد پوری ٹیم 11 بالیں قبل 236 پر ڈھیر ہوگئی۔یوں سری لنکا نے سخت مقابلہ کےبعد21 رنز سے کامیابی اپنے نام کی ہے۔سری لنکا کی جانب سے تھیکاشانا،داشن سناکا اور پرتھی رانا نے 3،3 کھلاڑی آئوٹ کئے۔