لاہور،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ آج لاہور میں،ایک ٹیم باہر ہوسکتی،دوسری پہلے میچ سے ہی سپر 4 میں جاسکتی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ایک ٹیم کا آج ایشیا کپ شروع ہوگا،دوسری ٹیم کا آج ہی ختم ہوسکتا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور یہ منظر دکھاسکتا ہے،اس لئے کہ ایشیا کپ 23 اپنے تیسرے ویبنیو پر آج 3 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور پر کھیلاجائے گا۔افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش۔گروپ بی کا بڑا میچ۔
پاکستان اور بھارت کے بڑے میچ کا اثر اور انتظار تمام ہوچکا،اگلا میچ ابھی دس سمتبر کو ہے۔اس سےق بل اہم میچز ہونے ہیں۔آج لاہور میں ایشیا کپ کا ایک میچ ہے۔افغانستان گزشتہ 6 روز سے لاہور میں ہے۔فریش ہے اور اس ایشیا کپ کا پہلا میچ کھیل رہا ہے۔ادھر بنگلہ دیش اپنا پہلا میچ سری لنکا میں سری لنکا سے ہارچکا ہے،اس کے پاس شکست کا جواز نہیں ہے۔ایک شکست اسے 4 روز میں ایشیا کپ سے باہر کردے گی،ایک فتح اسے امید دلائے گی۔افغانستان پہلا میچ جیت کر ہی سپر 4 میں پہنچ جائے گا،اس لئے کہ بنگلہ دیش باہر ہوجائے گا۔گزشتہ برس بھی بنگلہ دیش افغانستان سے ہارا تھا اور ایونٹ سے ایسے ہی پہلے مرحلہ میں باہر ہوگیا تھا۔
شعیب اختر کے بابر اعظم کی کپتانی اور حکمت عملی پر سوالات
افغانستان اور بنگلہ دیش بھی ایک مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دباؤ بنگلہ دیش پر ہوگا، جو اپنے ابتدائی کھیل میں زنگ آلود نظر آئے۔ نجم الحسین شانتو کو چھوڑ کر بلے باز کمزور دکھائی دے رہے تھے اور گیند باز مسلسل دباؤ ڈالنے میں ناکام رہے۔کارروائی اب لاہور کی طرف بڑھ رہی ہے، جو دونوں اطراف کے لیے نسبتاً نامعلوم مقام ہے۔ بنگلہ دیش نے آخری بار 2008 میں قذافی اسٹیڈیم میں ون ڈے کھیلا تھا، مشفق الرحیم اس اسکواڈ کے واحد کھلاڑی تھے جو اتوار کو میدان میں اتریں گے۔ افغانستان کا پاکستان میں پہلا بین الاقوامی میچ ہوگا۔بنگلہ دیش اب بھی اس حقیقت سے تسلی لے سکتا ہے کہ اس نے افغانستان کو اپنے آخری تین مقابلوں میں شکست دی تھی جب اس نے جولائی میں ان کی میزبانی کی تھی۔ حال ہی میں پاکستان کے ہاتھوں 3-0 سے ہارنے کے بعد افغانستان کے اعتماد میں بھی کچھ کمی آئی ہے لیکن یہاں جیت انہیں ایشیا کپ کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں مدد دے گی۔
میچ اڑھائی بجے دوپہر شروع ہوگا۔
جے شاہ کرکٹ فینز کیلئے ٹارگٹ،نجم سیٹھی نے بھارت اور اے سی سی پر تلوار چلادی