دبئی۔کرک اگین رپورٹتنازع ایشیا کپ ٹرافی،بھارت سے تازہ ترین اپ ڈیٹ،اے بی ڈی ویلیئرز کا ردعمل،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ۔ایشیا کپ ٹرافی پر بحث جاری ہے اور ٹرافی تنازع بڑھ رہا ہے لیکن ماجرا الجھا ہوا ہے۔ایف آئی آر کروادی گئی تو کیا سب آسان ہوگا۔
بھارت میں واقعی صف ماتم ہے،ان کے میڈیا نے کہا کہ اے سی سی میٹنگ میں اس کے صدر محسن نقوی نے معافی مانگی ہے لیکن جواب میں نقوی نے ٹوئٹ کردیا کہ انڈین میڈیا جھوٹ پھیلاتا ہے۔جسے ٹرافی لینی ہے،وہ مجھ سے آکر اے سی سی آفس سے لے لے۔
اب تازہ ترین بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بھارت کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو اے سی سی کی صدارت سے ہٹانے کیلئے کوشاں ہے اور اس کیلئے لابنگ شروع ہوگئی ہے۔
جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا سخت رد عمل آیا ہے۔کہتے ہیں کہ پاکستان بمقابلہ بھارت میچ میں سیاست افسوسناک ہے۔
آئی سی سی اے سی سی کے خلاف یا اس کے صدر کے خلاف ایکشن لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔بھارت سے اطلاعات ہیں کہ بیک ڈور حل کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
