لاہور،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ،ویلڈن افغانستان،قذافی اسٹیڈیم کے وسط میں کرکٹ اور دل جیت گئے،سنسنی خیز جنگ کے بعد سری لنکا سپر سکس میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان۔افغانستان اور افغانستان۔ویلڈن افغانستان۔میچ ہارگئے۔ایشیا سپرکپ 4 کی جگہ نہ بناسکے لیکن دل جیت گئے۔پاکستان کے وسط قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انہوں نے کرکٹ جیت لی،کروڑوں فینز کے دل موہ لئے۔سری لنکا کے خلاف نہایت خطرناک انداز میں سنسنی خیز میچ کھیلا اور صرف 3 رنزکے فرق سے مطلوبہ اوورز میں میچ نہ جیت سکے،پھر انہیں جیت سے بھی غرض نہ رہی اور سری لنکا جیت کر سپر 4 میں داخل ہوگیا ہے۔
افغانستان کو ایشیا کپ کے سپر 4 میں جانے کے لئے پچاس اوورز نہیں 37.1 اوورز میں 292 رنزبنانے تھے۔تب ہی بہتر نیٹ رن ریٹ پر سپر 4 میں رسائی ہونی تھی۔
افغانستان کرکٹ ٹیم نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کے خلاف 37 اوورز ایک بال پر درکار 292 رنز کا ہدف چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور شروع سے ہی جارحیت دکھائی۔اس کام میں دونوں اوپنرز 27 پر پویلین لوٹ گئے۔ رحمان اللہ گرباز4 اور ابراہیم زردان7 رنزبناسکے۔گلبدین نائب بھی صرف 22 رنز کے مہمان بنے،اصل کام رحمت شاہ نے4 45 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی نے59 رنزبناکر بنیاد رکھنے کا کیا۔ پچاس پر 3 وکٹ گنوانے والی ٹیم نے ہمت نہ ہاری،چوتھی وکٹ 121 پر گئی۔5 ویں وکٹ پر محمد نبی نے جلاد سا کام کیا۔چاروں جانب شاٹس کھیل کر سری لنکنز کی ہوا نکال دی،انہوں نے صرف 32 بالز پر 65 رنز مارے،اس میں 5 چھکے اور 6 چوکے تھے۔کرم جنت بھی قیمتی 22 رنزکرگئے۔
نجیب اللہ زردان اور راشد خان سے بڑی امیدیں تھیں،وہ موجود تھے۔آخری 3 اوورز مطلب 18 بالز پر جیت کیلئے صرف 33 رنزدرکار تھے۔پھر دس بالز پر صرف 16 اسکور درکار تھے کہ نجیب اللہ 24 بالز پر 28 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو میچ مزید سنسنی خیز ہوگیا۔اب 9 بالز پر 16 اسکور باقی تھے۔یہ سب اس لئے کہ 37اوورز ایک بال پر جیت ضروری تھی۔
آخری 7 بالز پر 15 اسکور تھے،پھر 4 بالز پر 11 اسکور باقی تھے،پھر ایک بال پر 3 رنز رہ گئے۔37 اوورز میں 289 رنزہوگئے تھے۔راشد خان نے کمال بیٹنگ کی لیکن بال اب ایک باقی تھی۔مجیب الرحمان کیچ دے گئے،افغانستان 37 اوورز ایک بال پر نہ جیت سکا،سری لنکن کیمپ میں خوشی پھیل گئی،ٹوٹے دل کے استھ افغانستان نے جیتنے کی کوشش بھی شاید چھوڑدی اور 2 رنز سے ہارگئے۔سری لنکا 2 رنز سے جیت گیا،اننگ 38 ویں اوور میں تمام ہوگئی۔راجیتھا نے 4 وکٹیں لیں۔راشد خان کے 27 رنزبھی رائیگاں گئے۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم ٹاس جیت کر پہلے کھیلی،راشد خان نے درمیانی اوورز میں اوپر تلے وکٹیں اڑاکر پیش قدمی روکی،یہی وجہ ہے کہ آئی لینڈرز مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹ پر 291 اسکور کرسکی۔کوشال مینڈس نے 92 کی اننگ کھیلی۔گلبدین نائب نے 4 وکٹیں لیں۔