ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے
ایشیا کپ کے 16 ویں ایڈیشن کا ملتان سے آغاز ہوگیا ہے۔ملتان ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والے سنٹرز میں نیا اضافہ ہے۔پاکستان کی سرزمین پر تاریخ کا دوسرا ایشیا کپ شروع ہوا ہے۔دنیائے کرکٹ کی توجہ ملتان کی جانب ہوگئی ہے۔میڈیا اور براڈ کاسٹرز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے براہ راست کرکٹ تبصرے اور لائیو کرکٹ میچ وایکشن ٹیلی کاسٹ کررہے ہیں۔پہلے میچ کا ٹاس بابر اعظم نے نے جیتا ہے اور پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ہے۔پاکستان کی حتمی الیون کا اعلان کل ہی کیا جاچکا تھا۔
ایشیا کپ کے گروپ اے کا یہ پہلا میچ ہے۔اس گروپ میں پاکستان کے ساتھ بھارت اور نیپال ہیں۔دونوں ٹیمیں آج رات میچ کھیل کر کل صبح کولمبو کیلئے روانہ ہوجائیں گی۔کینڈی میں پاکستان اور بھارت کا میچ 2 ستمبر کو ہے اور 4 ستمبر کو نیپال کی ٹیم اس گروپ کا اور اپنا آخری میچ بھارت سے کھیلے گی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اگرچہ گرمی ہے لیکن تیز چلنے والی ہوا کے باعث اس کا احساس کم ہے۔ٹاس تک فینز کی زیادہ تعداد نہیں آئی تھی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،6 ہزار کے قریب سکیورٹی آفیسرز،فینز سیکڑوں میں
ٹاس سے قبل دونوں ٹیموں نے اسٹیڈیم کے میڈیا باکس کے دائیں اور بائیں پریکٹس کی اور بھرپور مشقیں کیں۔نیٹ پر بائولرز نے تیز گیندیں کیں۔