سلہٹ،کرک اگین رپورٹ
Image by ACC/Twitter
ایشیا کپ ویمنز ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز۔ملائیشیا کو 9 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔بنگلہ دیش میں ایونٹ کا آغاز گزشتہ روز ہوگیا تھا۔ٹورنامنٹ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جارہا ہے۔
اتوار کو سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں ملائیشیا کرکٹ ٹیم پاکستانی خواتین کے خلاف پہلے بیٹنگ کرکے صرف57 رنزبناسکی۔اہم بات یہ تھی کہ اس کی پوری ٹیم آئوٹ نہیں ہوئی بلکہ 16 ویں اوو میں 48 رنزپر 9 ویں وکٹ گرنے کےباوجود اس کی آخری پیئرز ناٹ آئوٹ گئیں اور ٹیم 20 اوورز پورے کھیل گئی۔4 کھلاڑی صفر پر گئیں۔9 کھلاڑی ڈبل فیگر کو نہ پہنچ سکیں۔
فیصلہ کن جنگ آج،ٹرافی کس کی،پاکستانی ٹیم کھیلتے ہی ملک چھوڑدے گی
ایلسا ہنٹر 29 اوروین جولیا 11 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکور بنیں۔عمیمہ سہیل نے 19 رنزکے عوض 3 اورطوبیٰ حسن نے13 رنزکے ساتھ 2 وکٹیں لیں۔
جواب میں ویمنز گرین کیپس نے ہدف 9 اوورز میں ایک وکٹ پر پورا کیا۔سدرہ امین نے 31 اورمنیبہ علی نے 21 اسکور کئے۔