احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
ایشیاکپ،پی سی بی ماڈل تاحال قبول نہیں،جے شاہ کے مزید انکشافات
کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بھارت کرکٹ بورڈ کی جنرل کونسل میٹنگ سے ایشیا کپ آئوٹ،کوئی فیصلہ یا بات نہیں کی گئی ہے۔
ہفتہ کو احمد آباد میں میٹنگ میں بورڈ سیکرٹری جے شاہ نے کہا کہ مقام کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔
میزبان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ براعظمی چیمپئن شپ کے لیے ایک ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا ہے لیکن اسے ابھی تک اراکین کی جانب سے قبولیت نہیں ملی ہے۔
شاہ نےکہس کہ ایشیا کپ 2023 کے مستقبل کا فیصلہ اس وقت کیا جائے گا جب ہم اے سی سی کے اراکین کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ ایشیا کپ عارضی طور پر ستمبر میں شیڈول ہے۔
میٹنگ کل اتوار کو آئی پی ایل 2023 فائنل کے وقت متوقع ہے۔
یوں شاہ نے پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کے دعوے کو مسترد کیا ہے کہ ایشیا کپ کو قبول سند مل گئی ہے۔