لاہور،کرک اگین رپورٹ
ایشین کرکٹ کونسل نے نجم سیٹھی کو جھوٹا کہدیا ہے۔اپنے ایک بیان میں کونسل ترجمان نے کہا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے ڈیولپمنٹ پاتھ وے پروگرام کے تحت کمیٹی اجلاس 14 دسمبر کو ہوا۔تجاویز تمام ممالک سے منگوائی گئیں،پاکستان نے نہیں دیں،پھر پی سی بی کو 22 دسمبر 2022 کو ای میل کی گئی۔پی سی بی نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔اس کے بعد سال کے شروع میں کرکٹ کلینڈر جاری کیا گیا۔
نجم سیٹھی پی سی بی چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی نے سوشل میڈیا پر جو کہا ہے کہ پی سی بی کو کوئی ای میل موصول نہیں ہوئی ہے۔نجم سیٹھی کےا نٹرویو کی مکمل تفصیلات کے لئے یہاں لنک پر کلک کریں۔
کرک اگین کا ماننا ہے کہ 22 دسمبر پی سی بی اس وقت رجیم چینج تلے تھا۔نجم سیٹھی کو ٹیک اوور کرنے اور پرانے لوگوں کو اپنی نوکریاں بچانے کی فکر تھی۔ملک پر کیا بیت رہی تھی،دائیں بائیں سے کیا اٹیک ہورہا تھا۔کسی کو کیا پرواہ ہوسکتی ہے۔