ابوظہبی،کرک اگین رپورٹ
نیویارک اسٹرائیکرز نے فائنل میں دکن گلیڈی ایٹرزکو زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ہراکر ابوظہبی ٹی 10 کے نئے چیمپئنکا تاج اپنے نام کر لیا۔ .
پاکستان کے آصف علی، جو اپنی پاور ہٹنگ کی مہارت کے لیے مشہور ہیں، نے کپتان کیرون پولارڈکے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 29 گیندوں پر ناقابل شکست 56 رنز کی شراکت قائم کی۔آصف علی 25 گیندوں پر چار چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ پولارڈ نے 13 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 21 رنز بنا ئے،ٹیم نے ہدف چار گیندیں قبل پورا کیا اور فائنل جیت لیا۔ اس طرح انہوں نے ٹرافی اٹھائی اور $100,000 کی انعامی رقم حاصل کی۔پاکستانی پیسر محمد عامر بھی فاتح ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔
نیویارک اسٹرائیکرز نے دکن گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ دکن گلیڈی ایٹرز 10 اوورز میں 5 وکٹ پر 91 رنز، (آندرے رسل 30، ڈیوڈ ویزے 20، سنیل نارائن 6 رنز پر وکٹ2) نیویارک اسٹرائیکرز 9.2 اوورز میں 3 وکٹ پر 94 رنز (آصف علی 48)۔
پلیئر آف دی میچ: آصف علی
پلیئر آف دی ٹورنامنٹ: عقیل حسین
ٹورنامنٹ کا بہترین باؤلر: عقیل حسین
بیٹر آف دی ٹورنامنٹ: ٹام کوہلر-کیڈمور
یو اے ای پلیئر آف دی ٹورنامنٹ: محمد جواد اللہ