افغانستان کرکٹ ترقی کے نئے موڑ پر،جنوبی افریقا کیخلاف پہلی باہمی ون ڈے سیریز نام کرلی
| | |

افغانستان کرکٹ ترقی کے نئے موڑ پر،جنوبی افریقا کیخلاف پہلی باہمی ون ڈے سیریز نام کرلی

شارجہ،کرک اگین رپورٹ:افغانستان کرکٹ ترقی کے نئے موڑ پر،جنوبی افریقا کیخلاف پہلی باہمی ون ڈے سیریز نام کرلی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان نے جنوبی افریقا کے خلاف تاریخ کی پہلی باہمی ون ڈے سیریز جیت لی ہے۔مسلسل دوسرے ون ڈے میں تاریخی جیت نام کی ہے اور یوں افغانستان کرکٹ نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

رحمان اللہ گرباز کی شاندار سنچری کیا کم تھی کہ  لیگ اسپنر  راشد خان نے پانچ وکٹیں لے کر اپنی 26ویں سالگرہ  اس وقت منائی جب افغانستان نے جمعہ کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں جنوبی افریقہ کو 177 رنز کی بڑی شکست دی۔گربازکے 105 رنز  کی مدد سے افغانستان نے 4 وکٹ پر 311 رنز بنائے اور پروٹیز 61 رنزکے اندر اندر 9 وکٹیں گنوا کر 35 ویں اوور میں صرف 134 پر ڈھیر ہو گئے۔

پہلا ون ڈے چھ وکٹوں سے جیتنے کے دو دن بعد افغانستان نے ایک روشن آغاز کیا جب اوپنرز نے ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھایا۔گرباز اور ریاض حسن نے پہلی وکٹ کے لیے 88 رنز جوڑے ۔ رحمت شاہ 50 بناکرگئے۔جنہوں نے گرباز کے ساتھ 101 رنز کی شراکت داری کی۔گرباز 105 کے اسکور پر گئے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے تیز رفتار ناقابل شکست 50 گیندوں پر 86 رنز بنائے جس میں چھ چھکے شامل تھے۔

افغانستان کا جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں بڑا اسکور،رحمان اللہ گرباز نے کوہلی کا ریکارڈ توڑدیا

جواب میں جنوبی افریقہ کے اوپنرز کپتان ٹیمبا باوما جنہوں نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے اور ٹونی ڈی زورزی (31) نے پہلی وکٹ کے لیے 73 رنز بنائے،لیکن جب وہ چلے گئے تو پروٹیز آئوٹ ہوگئے۔لیگ اسپن سٹار راشد نے نو اوورز میں 5-19 لئے۔ آف اسپنر ننگیالیا کھروٹے نے بھرپور تعاون کیا، جنہوں نے صرف اپنے تیسرے ون ڈے میں 4-26 کے اعداد و شمار کا لطف اٹھایا۔راشد کے اس فارمیٹ میں ان کے کیریئر کی مجموعی وکٹیں 190 تک پہنچ گئیں۔

افغانستان کرکٹ کی نئی تاریخ رقم،جنوبی افریقا کیخلاف پہلی ون ڈے فتح

سیریز جیتنے  کے بعد افغانستان اتوار کو شارجہ میں ہونے والے تیسرے اور آخری میچ میں وائٹ واش مکمل کرنے کی کوشش کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *