| | |

بابر اعظم سے ملنے کی کوشش،حارث رئوف نے سکیورٹی آفیسر کو وارننگ دے کر فین کو بچالیا

فیصل آباد،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم سے ملنے کی کوشش،حارث رئوف نے سکیورٹی آفیسر کو وارننگ دے کر فین کو بچالیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ حارث رئوف نے بابرا عظم سے ملاقات کی کوشش کرنے والے چھوٹے کرکٹ فین کو سکیورٹی آفیسر سے بچالیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ فیصل آباد میں چیمپئنز کپ کیلئے جمع قومی کرکٹرز ٹریننگ میں تھے۔بابر اعظم کی ٹیم کے ٹریننگ کے وقت ان کی محبت میں اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کافی فینز آگئے۔

اسی دوران ایک ننھے فین نے اسٹیڈیم میں انٹری کی۔بابر اعظم سے ملاقات کی کوشش کی۔ایسے میں ان کے تعاقب میں سکیورٹی آفیسر آگئے۔حارث رئوف نے فین کا ہاتھ پکڑا،اسے سکیورٹی آفیسر سے بچاتے رہے۔ناکامی پر رک کر انگلی اٹھاکر اسے وارننگ والے انداز میں منع کیا۔پھر اس فین کو بائونڈری کے پاس لے جاکر باہر کا راستہ دکھایا۔فین اسٹیڈیم کے لمبی رکاوٹوں کو عبور کرے اپنی فیملی تک جاپہنچا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *